ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے جس میں توسیع نہیں ہوگی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ممبر ایف بی آر آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے کہا کہ منی بجٹ نہیں لایاجارہا۔ممبر ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر کا آڈٹ نظام فعال نہیں ہے اور ایف بی آر میں آڈیٹرز کی کمی ہے، آڈیٹرز اور انسپکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
حامد عتیق سرور نے کہا کہ اے سی سی اے، اے سی ایم اے اور چارٹڈ اکاؤنٹنٹس فرمز سے آڈیٹرز تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے، 4 ہزار آڈیٹرز کو تعینات کرنے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں400 آڈیٹرز تعینات کیے جاسکتے ہیں۔ ممبر ایف بی آر نے کہا کہ 20 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانےکے اقدامات کررہے ہیں، ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، 15 لاکھ نان فائلرز کوپیغامات بھیج دیے گئے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں نان فائلرز پر پابندیوں کا اطلاق ہوسکتا ہے جبکہ ریٹیلرز کے ٹیئر ون کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔مخصوص نشستوں کا کیس: وضاحتی حکم سینئر جج کے اسٹاف کےکہنے پر اپلوڈ ہوا، رجسٹرار کا چیف جسٹس کو جواب
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ریونیو خسارہ ؛ ایف بی آر کی منی بجٹ لانے کی تیاریٹیکس نہ دینےوالے لاکھوں افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے، املاک کی خریداری پرپابندی لگانے کی تجویز ہے،ایف بی آر
مزید پڑھ »
سولر پینل کی درآمدکی آڑ میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ کا انکشافدو درآمدی کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، دونوں کمپنیوں نے 72 ارب 83 کروڑ روپے پاکستان سے باہر منتقل کیے، ایف بی آر رپورٹ
مزید پڑھ »
پاکستان کا ٹیکس سسٹم مالیاتی دہشت گردی کے مترادفلوگ ایف بی آر سے خوفزدہ ہیں، انڈائریکٹ ٹیکسوں کی صورت میں ایف بی آر کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟
مزید پڑھ »
ایف بی آر ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیاراگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری ہو سکتا ہے: ذرائع ایف بی آر
مزید پڑھ »
غزہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، اسرائیل کی جنگ بندی کی خبروں کی تردیدغزہ میں پولیو کے قطرے پلانےکے لیے عام جنگ بندی کی خبریں غلط ہیں، اسرائیل صرف ویکسینیٹرز کے گزرنے کیلیے ایک انسانی راہداری کی اجازت دے گا: اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس
مزید پڑھ »
ایف بی آر جائیدادوں کی قیمتوں کی شرح کو 20 سے 100 فیصد تک بڑھانے پر تیاردو سال کے وقفے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کی قیمتوں کی فہرست آخری بار 13 ستمبر 2022 کو جاری کی گئی تھی
مزید پڑھ »