تین افراد گرفتار اور ایک اپریزنگ افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، ایف بی آر نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل کر دیے ہیں جبکہ ۔
ایف بی آر حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ یہ سسٹم معیاری اور تیز اسسمنٹ کے لئے حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا۔ چونکہ ایسی کوشش کی توقع تھی اس لئے ایف بی آر نے کراچی کسٹمز کی ٹیم کو مسلسل کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جو لو گ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی...
کراچی کسٹمز نے اس غیر قانونی سرگرمی میں شامل 45 ایجنٹس کے کسٹمز لائسنس معطل کر دیے ہیں اور ان کے خلاف کسٹمز ایجنٹس رولز کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ہیر پھیر کی اس کوشش میں ملی بھگت کے مرتکب ایک اپریزنگ افسر کو ایف بی آر نے گزشتہ روز معطل کرکے اس کے خلاف افیشینسی اور ڈسپلن رولز کے تحت باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث ایجنٹس، اپریزنگ افسر اور دیگر پرائیویٹ افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کسٹمز کلیئرنس کا کام موثر طریقے سے کر رہا ہے جس کی وجہ سے کسٹمز کلیئرنس میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی ہے۔ اس سسٹم کو کسٹمز کلیئرنس کے میدان میں اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے تقریباً دو ہفتے قبل اس سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔Jan 30, 2025 05:14 PMپاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کی رات بھر ایک ہی رٹ، میرے شوہر ندال کو بلوا دو !پی ایف یو جے کی کال پر متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ملک بھر میں یوم...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد لڑکے نے جہاز کا دروازہ کھول دیامسافر کی چھلانگ لگانے کی کوشش کو ایک ایف بی آئی اہلکار نے ناکام بنایا
مزید پڑھ »
آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازتفاقی حکومت نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید پڑھ »
سینیٹ کمیٹی کا اجلاس: اربوں روپے کے سولر پینل کے اسکینڈل میں نئے انکشافات سامنے آگئےکمپنیوں نے 160 ارب کی ٹرانزیکشنز کیں، اسکینڈل میں 11 کمپنیاں ملوث تھیں، ایف بی آر نے کیوں نہیں پکڑا؟ سینیٹر محسن عزیز
مزید پڑھ »
ایف بی آر نے اساتذہ اور ریسرچرز سے 100 فیصد انکم ٹیکس مانگ لیاایف بی آر نے 2 سال کی طویل خاموشی کے بعد ٹیچرز اور ریسرچرز کو انکم ٹیکس نوٹس بھیجنا شروع کر دیے ہیں
مزید پڑھ »
آذربائیجان کی دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازتفیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
مزید پڑھ »
طلبا نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادیفیصل آباد میں پولیس نے جامعہ رضویہ پہنچی تو طلبا نے ڈھال بن کر انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
مزید پڑھ »