ایف بی آر نے نادرا سے 2لاکھ سے زائد امیر ترین لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا

FBR خبریں

ایف بی آر نے نادرا سے 2لاکھ سے زائد امیر ترین لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا
NADRATax NetRevenue
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 5 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 53%

یہ وہ لوگ ہیں جو شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں اور قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں، ایف بی آر

ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے اور ریونیو بڑھانے کے ساتھ ساتھ قابل ٹیکس آمدنی رکھنے والے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نادرا سے دو لاکھ سے زائد ملک کے امیر ترین لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں اور قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے ڈیٹا کا ڈیسک آڈٹ کیا جا رہا ہے اور کراس میچنگ کے بعد ان لوگوں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے اور ان سے انکی آمدنی کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط کے مطابق ٹیکس چوری روکنے اور ریونیو بڑھانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو جامع ریونیو جنریشن اسٹریٹجی پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی پلان کے تحت ایف بی آر نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے ملک کے امیر ترین مزید لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر اداروں سے بھی ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا نے ٹیکس نیٹ سے باہر دو لاکھ سے زائد امیر افراد کا ڈیٹا ایف بی آر کے حوالے کر دیا ہے اور نادرا نے ڈیٹا بینک اکاوٴنٹس، جائیداد کی ملکیت، لگژری گاڑیوں کی بنیاد پر تیار کیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق شہریوں کے تواتر کے ساتھ بین الاقوامی سفر کی معلومات بھی ڈیٹا میں شامل ہے، شاہانہ زندگی گزارنے والے افراد کو ٹیکس وصولی کے لیے ہدف بنایا جائے گا، شہریوں کے طرز زندگی سے متعلق ڈیٹا کی مدد سے زائد آمدنی کا پتہ چلتا ہے۔Oct 22, 2024خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

NADRA Tax Net Revenue

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

خواب میں گفتگو ممکن! سائنس دانوں کا بڑا دعویٰخواب میں گفتگو ممکن! سائنس دانوں کا بڑا دعویٰسائنسدانوں نے دو لوگوں کے دوران خواب ایک دوسرے سے گفتگو کرنے کا تجربہ کرلیا
مزید پڑھ »

حکومت نے نان فائلرز کے خلاف کمر کس لی، 15 اقسام کی سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہحکومت نے نان فائلرز کے خلاف کمر کس لی، 15 اقسام کی سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہوزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ ایف بی آر نے اپنے پاس دستیاب ڈیٹا مائنز کا استعمال نہیں کیا
مزید پڑھ »

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشافخون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشافترین تحقیق میں سائنس دانوں نے 48 جینیاتی مطالعات سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو اکٹھا کیا
مزید پڑھ »

96 ارب ریونیو کا شارٹ فال، آئی ایم ایف ہدف حاصل نہ ہوسکا، حکومت کیلئے سخت ٹیکس اقدامات ناگزیر96 ارب ریونیو کا شارٹ فال، آئی ایم ایف ہدف حاصل نہ ہوسکا، حکومت کیلئے سخت ٹیکس اقدامات ناگزیرایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں 2652 ارب ہدف کے مقابلےاب تک 2556 ارب حاصل کئے
مزید پڑھ »

طالبہ سے مبینہ زیادتی: پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج، غیر مصدقہ خبر وائرل کرنے پر مقدمہ درجطالبہ سے مبینہ زیادتی: پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج، غیر مصدقہ خبر وائرل کرنے پر مقدمہ درجبچی کے والدین نے کہا کہ بیٹی 2 اکتوبر کو گھر میں گری جس سے اس کو گہری چوٹ آئی تھی: ایف آئی آر کا متن
مزید پڑھ »

سدھو موسے والا کو پہلے ہی اپنے قتل کا علم تھا؟ اہم انکشافسدھو موسے والا کو پہلے ہی اپنے قتل کا علم تھا؟ اہم انکشافگلوکار نے قتل کے ڈر سے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-28 00:15:34