ایف آئی اے اسلام آباد زون نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت دو انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت اظہر اقبال اور محمد افضال کے نام سے ہوئی ہے ۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت اظہر اقبال اور محمد افضال کے نام سے ہوئی۔ ملزم اظہر اقبال لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا۔ ملزم کو عثمان پورہ گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ اظہر اقبال نے شہری کو غیر قانونی طور پر یورپ براستہ لیبیا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے وصول کیے۔ لیبیا سے یورپ کشتی حادثے میں شہری
کی موت واقع ہو گئی۔ دوسری کارروائی میں ملزم محمد افضال کو محلہ امرپورہ، راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو یورپی ممالک، دبئی، اور کینیڈا کے جعلی ویزے فراہم کرتا تھا۔ ملزم گزشتہ 6 سال سے اسلام آباد زون کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں 2019 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم لاہور میں بھی انسانی اسمگلنگ کا منظم نیٹ ورک چلاتا رہا ہے۔ ملزم ویزا فراڈ کر کے روپوش ہو جاتا تھا اور دوسرے شہروں سے آپریٹ کرنے لگتا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں
ایف آئی اے اسگلنگ لیبیا حادثہ گرفتاری
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایف آئی اے نے یونان اور لیبیا کشتی حادثات میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیاایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے یونان اور لیبیا کشتی حادثات میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال ملزم معصوم بچوں کے اغواء اور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے جسے منڈی بہاوالدین سے پکڑا گیا۔ لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم شہزاد یوسف کھاریاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
سوشل میڈیا سے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیاایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
آن لائن مالیاتی فراڈ میں دو ملزمان کو گرفتارراولپنڈی پولیس نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث صحافیوں، وی لاگرز کیخلاف مقدمات درج،ایک گرفتارایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی سے ملزم الیاس اعوان کو گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »
ایف آئی اے نے کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں لے لیاابتدائی تفتیش کےمطابق مسافروں کو پاکستانی ایجنٹس اورمتحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بھارتی ایجنٹس نے دھوکہ دیا
مزید پڑھ »
انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی: یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتارایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر مدثر علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 34.5 لاکھ روپے کے عوض متاثرہ شہری کو لیبیا بھجوایا اور بعد ازاں یونان بھجوانے کی کوشش کی جہاں کشتی حادثے میں شہری لاپتہ ہوگیا۔
مزید پڑھ »