اسپیس ایکس کی جانب سے 4 برسوں میں انسان بردار مشنز مریخ پر بھیجے جائیں گے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ 2 برسوں میں بغیر انسانوں کے 5 اسٹار شپ مشن مریخ پر بھیجے جائیں گے جس کے بعد انسان بردار مشنز روانہ کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر راکٹس کامیابی سے لینڈ کرگئے تو پھر 4 برسوں میں انسان بردار مشنز وہاں بھیجے جائیں گے، اگر چیلنجز کا سامنا ہوا تو پھر خلا بازوں کو بھیجنے میں مزید 2 سال کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ایلون مسک کے مطابق ابتدائی مشنز کی کامیابی کے بعد انسانوں کو 2028 میں مریخ پر بھیجا جائے گا۔ ایلون مسک کے مطابق لینڈنگ میں کامیابی ملے یا نہ ملے، اسپیس ایکس کی جانب سے ہر 2 سال بعد مریخ پر زیادہ سے زیادہ اسپیس شپ بھیجے جائیں گے۔خیال رہے کہ انسانوں کو چاند اور مریخ پر پہنچانے کے لیے اسپیس ایکس کا تیار کردہ راکٹ اسٹار شپ بہت اہم تصور کیا جاتا ہے۔
مریخ پر پہنچنا ایلون مسک کا پرانا خواب ہے اور دسمبر 2023 میں ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انسان کب تک مریخ پر پہنچ جائیں گے؟ ایلون مسک کی حیران کن پیشگوئیایلون مسک کے مطابق ابتدائی مشنز کی کامیابی کے بعد انسانوں کو 2028 میں مریخ پر بھیجا جائے گا۔
مزید پڑھ »
ایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بن سکتے ہیں، رپورٹایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھ »
ویڈیو گیمز کھیلنے کے فوائدجاپان میں 10 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 100,000افراد پر تحقیق کی گئی
مزید پڑھ »
چیمپئنز کپ مینٹورز ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کریں گےیوں تین سال میں ہر سابق اسٹار ڈیڑھ کروڑ روپے حاصل کر پائے گا
مزید پڑھ »
اسپیس ایکس دو سالوں میں پہلا خلائی جہاز مریخ بھیجنے کیلئے تیارکامیابی کی صورت میں عملے کی پہلی پروازیں چار سالوں میں لانچ کی جاسکتی ہیں، ایلون مسک
مزید پڑھ »
اسپیس ایکس سیٹلائٹس خلائی مشاہدات میں رکاوٹ بننے لگیںایلون مسک کی سیٹلائٹس اوسط رفتار سے چار گنا تیز انٹرنیٹ فراہم کر سکتی ہیں
مزید پڑھ »