ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان ورک 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کر سکے
ذوالفقار بھنڈر نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان ورک 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کر سکے/ فائل فوٹو
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھنڈر کامیاب ہوگئے۔ ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کے مطابق ذوالفقار بھنڈر نے 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احسان ورک 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کر سکے۔واضح رہے عام انتخابات میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک ایک لاکھ 4 ہزار 23 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے ذوالفقاربھنڈر کو 99 ہزار 635 ووٹ ملے تھے۔این اے 79 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان ورک کامیاب ہوئے تھے, ن کے ذوالفقار علی بھنڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی...
سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کمیشن نے این اے 79 پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، ووٹوں کی دوبارہ گنتی قائداعظم ڈویژنل پبلک اسکول میں ہوئی، دونوں امیدواروں کے حامی ڈی پی ایس اسکول کے باہر موجود رہے اور اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عام انتخابات میں این اے 79 سے آزاد امیدوار احسان ورک اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ذوالفقار بھنڈر کی جیت کے درمیان 4 ہزار388 ووٹوں کا فرق تھا، ذوالفقار بھنڈر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، ن لیگ کے 3 اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحالسپریم کورٹ نے دو ایک کی اکثریت سے الیکشن کمیشن کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ بحال کر دیا
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں 10 سال بعد ریاستی انتخابات کا اعلانریاستی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک 3 مراحل میں ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔
مزید پڑھ »
'اسرائیلی فوجی سرنگ میں پہنچے تو سنوار وہاں نہیں تھے لیکن انکی کافی گرم تھی': غیر ملکی اخبار کا دعویٰجنگ کے آغاز میں جوائنٹ ٹیم یحییٰ السنوار کی کالز پکڑنے میں کامیاب بھی ہوئی تھی۔
مزید پڑھ »
عمران خان نے ملک کیخلاف سازشیں کیں اور فیض حمید ان کے ساتھ تھے، عطا تارڑنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی
مزید پڑھ »
ٹرمپ کو کملا ہیرس پر حاصل برتری میں واضح کمی آنے لگی ہے، سروےامریکا کے دونوں صدارتی امیدوار 50 فیصد ووٹرز کی پسندیدگی حاصل کرنے میں ناکام رہے
مزید پڑھ »
پنجاب سے ن لیگ کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا فیصلہ بحالن لیگ کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں میں اضافہ
مزید پڑھ »