این ڈی ایم اے کی جانب سے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروع

پاکستان خبریں خبریں

این ڈی ایم اے کی جانب سے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروع
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

این ڈی ایم اے کی جانب سے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروع ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 4 اسپتالوں کو کرونا حفاظتی سامان روانہ کر دیا گیا ہے، جس میں 3 پی سی آر ٹیسٹنگ مشینیں، 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھجوائے گئے سامان میں 20 ہزار سرجیکل ماسک، 6 ہزار ڈی 95، دس ہزار این 95 ماسک، 14 ہزار حفاظتی سوٹ، 16 ہزار دستانے، اور 500 گاؤنز بھی سامان میں شامل ہیں۔این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے 500 فیس شیلڈ، 800 حفاظتی عینکیں بھی ارسال کی گئی ہیں، 8 ہزار سینیٹائزر کی بوتلیں بھی سامان میں شامل ہیں، دیگر صوبوں کے لیے بھی پانچویں کھیپ کا سامان بھیجا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل این ڈی ایم اے نے پی آئی اے کو بھی ایک لاکھ ڈالر کی حفاظتی کٹس عطیہ کی تھیں، کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل تھیں۔ کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کر رہا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتایم کیو ایم وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتوزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیوایم پاکستان نے تاجر برادری کے تحفظات صوبائی حکومت تک پہنچائے جس میں تاجروں کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنا اور محدود قرضوں کی فراہمی شامل تھے۔
مزید پڑھ »

’اختیارات کی واپسی نہیں چاہتے مگر این ایف سی ایوارڈ میں ایڈجسٹمنٹ ضروری‘’اختیارات کی واپسی نہیں چاہتے مگر این ایف سی ایوارڈ میں ایڈجسٹمنٹ ضروری‘پاکستان کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت صوبوں سے اختیارات واپس لینے کے حق میں ہرگز نہیں لیکن صوبوں میں رقم کی تقسیم کے لیے بنائے گئے این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے میں تبدیلی آنی چاہیے۔
مزید پڑھ »

مخصوص قرضوں کو معاف کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف - Business - Dawn Newsمخصوص قرضوں کو معاف کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف - Business - Dawn News
مزید پڑھ »

ایوانکا ٹرمپ کی پرسنل سیکریٹری میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق - World - Dawn Newsایوانکا ٹرمپ کی پرسنل سیکریٹری میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق - World - Dawn News
مزید پڑھ »

وزیراعظم سے فواد چودھری کی ملاقات، اسلام آباد پولیس کو ہائی ٹیک کرنے کی ہدایتوزیراعظم سے فواد چودھری کی ملاقات، اسلام آباد پولیس کو ہائی ٹیک کرنے کی ہدایتاسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کو ہائی ٹیک کرنے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »

امریکا: بیروزگاری کی شرح بلند ترین سطح پر، برطانوی معیشت میں 300 سال کی بدترین گراوٹامریکا: بیروزگاری کی شرح بلند ترین سطح پر، برطانوی معیشت میں 300 سال کی بدترین گراوٹنیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح، جو اپریل میں چار اعشاریہ چار فیصد تھی، اب بڑھ کر 14.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ معیشت کی بدحالی کی وجہ سے اڑھائی کروڑ نوکریاں ختم ہو گئی ہیں جبکہ برطانوی معیشت میں 300 سال کی بدترین گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-01 01:46:39