ایوانِ نمائندگان میں کشمیر پر قرارداد پیش، امریکی مداخلت کا مطالبہ ARYNewsUrdu Kashmir
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں مسلم کانگریس وومن نے کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کردی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکا اس صورت حال میں کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم کانگریس وومن کی رکن رشیدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل کا مسوہ پیش کیا، بل میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے اور امریکا سے کشمیر میں امن وسیکیورٹی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی درج ہے۔ بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں سخت کرفیو کا نفاذ کیا ہوا ہے، کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، اقوام متحدہ کو کشمیر تک رسائی فراہم کی جائے۔بل کے مطابق محکمہ خارجہ امریکی کشمیریوں کی خاندانوں تک رابطے کو ممکن بنائے، بھارت گرفتار کشمیری رہنماؤں اور شہریوں کو رہا کرے، کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کیا جائے، اقوام متحدہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کی اس کا جائزہ لیا...
خیال رہے کہ کشمیر سے متلعق عالمی طاقتوں نے مکمل طور پر چپ سادھ لی ہے، پاکستانی حکومت کی بھرپور کوششوں کے بعد عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی پہلی بار طاقت ور گونج پیدا ہوئی، تاہم انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور چھوٹے ممالک کو مجبور کرنے والی طاقتیں کشمیر پر خاموش دکھائی دے رہی ہیں۔ ادھر مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند پڑی ہوئی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یوکرین کے معاملے میں ٹرمپ کے احکامات پر عمل کیا، اعلیٰ امریکی سفارتکار - World - Dawn News
مزید پڑھ »
افغان صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاکافغانستان کے صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
افغانستان: ہیلی کاپٹر کریش میں 2 امریکی فوجی ہلاک - World - Dawn News
مزید پڑھ »
افغانستان: ہیلی کاپٹر کریش میں 2 امریکی فوجی ہلاک - World - Dawn News
مزید پڑھ »