ٹرمپ کے ہاتھ سے امریکا کی صدارت چھن جانے کا خطرہ؟
یورپی یونین میں امریکا کے سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے کارروائی کی سماعت کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے یوکرین سے صدر کے سیاسی حریف کے خلاف کارروائی کے بدلے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے معاہدے کی کوشش ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے مطابق کی تھی۔
گورڈن سونڈلینڈ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے نئے صدر وولودومیئر زیلینسکی کو ملاقات کی پیشکش کی تھی جبکہ گیولیانی نے مطالبہ کیا تھا کہ کیف، عوامی سطح پر اس بات کا اعلان کرے کہ وہ اس گیس کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے جس میں جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بڑے عہدے پر فائز تھے۔گیولیانی، زیلینسکی سے یہ بھی چاہتے تھے کہ وہ بڑے پیمانے پر مسترد کی گئی اس سازشی تھیوری کی بھی تحقیقات کریں کہ یوکرین نے جو بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سرور پر شواہد پلانٹ کیے تاکہ یہ دکھایا جاسکے کہ 2016 کے صدارتی انتخاب...
گورڈن سونڈلینڈ کے اس بیان کے بعد گیولیانی پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے جن کے یوکرین میں تجارتی مفادات بھی وابستہ ہیں اور جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت میں بیان ریکارڈ کرانے یا دستاویزات دینے سے انکار کردیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کے مابین گفتگو کی ٹرانسکرپٹ منظر عام پرآنے کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عہدے اور اختیار کا غلط استعمال کرنے کے الزامات کے تحت مواخذے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
ٹرمپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور مواخذے کی کارروائی کو 'وچ ہنٹ' قرار دیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یوکرین کے معاملے میں ٹرمپ کے احکامات پر عمل کیا، اعلیٰ امریکی سفارتکار - World - Dawn News
مزید پڑھ »
شام کے شمال مشرقی علاقے میں روس کے فوجی گشت میں اضافہشام کے شمال مشرقی علاقے میں روس کے فوجی گشت میں اضافہ Syria RussianMilitary Patrols Increased
مزید پڑھ »
وعدے کے باوجود پاکستان مزدوروں کے حقوق میں بہتری لانے میں ناکام - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وعدے کے باوجود پاکستان مزدوروں کے حقوق میں بہتری لانے میں ناکام - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »