پاکستان کی خصوصا اقتصادی زونز SEZs کو نئے سرے سے بحال کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی نے ایکشن پلان کی منظوری دی۔
خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی نے پاکستان کے صنعتی منظرنامے کو نئے سرے سے بحال کرنے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دی۔ کمیٹی نے نیشنل منرلز ہارمونائزیشن فریم ورک کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔ فورم کو انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپیکس کمیٹی کا گیارہواں اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد
جموں و کشمیر ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ایپکس کمیٹی نے اجلاس کو قومی اقتصادی پلان کے منصوبے ’ اڑان پاکستان' (2024-2029) کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک فوکس، اقدامات اور شراکت کے بارے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے ملک کی بہتر ہوتے میکرو اکنامک حالات کو بہتر بنانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے اور معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے حوالےسے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا
خصوصی سرمایہ کاری کونسل ایپکس کمیٹی خصوصی اقتصادی زونز Sezs میکرو اکنامک حالات پائیدار اقتصادی ترقی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دے دیآرمی چیف کی معاشی استحکام کے لیے حکومت کے اقدامات کی بھرپور حمایت کا پختہ عزم
مزید پڑھ »
کے پی کے حکومت نے پراچنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پولیس فورس منظور کیخیبر پختونخوا حکومت نے پراچنار روڈ کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی پولیس فورس کی قائم کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھ »
اُڑان پاکستان: ایک جامع قومی اقتصادی تبدیلی کا منصوبہپاکستان کی حکومت نے ’اُڑان پاکستان‘ کے نام سے ایک اقتصادی منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں اقتصادی نمو، برآمدات اور سماجی شعبوں کے لیے بلند اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھ »
پی بی-21 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ، کامیاب امیدوار کا نوٹفکیشن جاریالیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے لیے دائر درخواست کو منظور کیا تھا
مزید پڑھ »
پرائم منیستر کی SIFC اور NAP پر میٹنگز کا انعقادپرائم منیستر شہباز شریف نے خصوصی انویسمنٹ فیlicitacion کونسل (SIFC) اور نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر دو اہم میٹنگز کا انعقاد کیا ہے۔
مزید پڑھ »
کرم کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، قیام امن کےلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر داخلہایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کئے گئے،محسن نقوی
مزید پڑھ »