ملائيشيا کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے برآمد شدہ آئس کیلشیم کاربونیٹ کے ساتھ مکس کر کے اسمگل کی جا رہی تھی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کے دوران بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 700 کلوگرم میتھ ایمفیٹامائن کو تحویل میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی پر تاریخی کارروائی کی گئی جس کے دوران بھاری مقدار میں آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی کارروائی میں ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملائيشيا کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 700 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد ہوئی ہے برآمد شدہ آئس کیلشیم کاربونیٹ کے ساتھ مکس کر کے اسمگل کی جا رہی تھی،کنٹینر میں موجود کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگوں کی تلاشی لی گئی 28کے لگ بھگ بیگوں میں موجود کیلشیم کاربونیٹ میں آئس کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے کنٹینر بک کروانے والےکراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کنٹینر کراچی میں قائم نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے لیے بک کروایا گیا تھا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے حالیہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اے این ایف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف پرعزم ہے۔Dec 10, 2024 06:20 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھنے کیلئے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہوزیراعظم نے ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کیلئے کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھ »
پاکستانی تاجر نے چینی کمپنی کو قیمتی معدنیات کی بجائے ساڑھے 11 کروڑ کے عوض مٹی بھیج دیکراچی کی بندرگاہ سے Xingang چائنا کی بندرگاہ پر 20 فٹ کے 60 بلک کنٹینرز کی کھیپ بھیجی جس میں قیمتی دھات کے بجائے مٹی، بجری اور پتھر بھرے ہوئے تھے
مزید پڑھ »
پشاور سے دوحا جانے والے مسافر کے پیٹ سے 59 آئس بھرے کیپسول برآمدمختلف کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کی گئیں، اے این ایف
مزید پڑھ »
منشیات کی تعلیمی اداروں میں فروخت اور بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششیں ناکامکارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 78 لاکھ سے زائد مالیت کی 68 کلو منشیات برآمد کرلی گئی
مزید پڑھ »
جعلی ڈگری کی بنیاد پر امریکا جانے والی خاتون سمیت 4 ملزمان کو سزاملزمہ پریانکا دیوی کیخلاف امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کارروائی کی گئی تھی، ایف آئی اے
مزید پڑھ »
ایف آئی اے نے بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ لگالیاایف آئی اے کی درخواست پر پی ٹی اے نے 312 اکاؤنٹس بلاک کردیے
مزید پڑھ »