پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ گنوا دیا لیکن کپتان بابر اعظم نے اس میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔
گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جب قومی کپتان بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو انہیں بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے 28 رنز درکار تھے۔
بابر اعظم نے اس میچ میں 37 رنز کی اننگ کھیلی تاہم جب انہوں نے انفرادی 28 واں رنز بنایا تو بحیثیت کپتان ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کر چکے تھے۔ اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے 76 اننگز میں 2236 رنز بنائے تھے جب کہ بابر اعظم نے یہ ریکارڈ اپنی 67 ویں اننگ میں توڑا۔
قومی کپتان اب تک 105 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 3749 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے اس فارمیٹ میں ٹاپ جب کہ دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔ دنیا میں ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے 4037 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ بھارتی کپتان روہت شرما اس فہرست میں 3974 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سب سے زیادہ اٹھک بیٹھک کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوششاِلینوائے کے ٹونی پرائنو نے 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 100 اٹھک بیٹھک لگا کر عالمی ریکارڈ پر نظریں جما لیں
مزید پڑھ »
کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوششامریکا کے ڈیوڈ رش نے 13.64 سیکنڈ میں اسٹرا کی مدد سے ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں
مزید پڑھ »
کپتان بابر اعظم، ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے ...لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈر کے درمیان 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز راولپنڈی اور 2 میچز قدافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈر کی سیریز جون میں شروع ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع فراہم کرے گی جبکہ یہ سیریز پاکستان ٹیم کے کپتان...
مزید پڑھ »
'اسی لیے اعظم بڑے چھکے لگاتا ہے'، شاداب نے رسہ کشی کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردیاعظم خان نے رسے کو اپنے پیٹ پر باندھا اور خوب زور لگایا اور ان کی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا
مزید پڑھ »
بابر اور شاہین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرلقومی کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر قیادت کی تبدیلی کے بعد ٹیم میں اختلافات کی افواہوں کی تردید کر دی۔
مزید پڑھ »
’لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر‘ الشفا اسپتال کی ہولناک تفصیلات جاریعالمی ادارہ صحت نے الشفا اسپتال کی ہولناک تفصیلات جاری کردیں، اس اسپتال پر اسرائیلی فوجیوں نے آپریشن کے نام پر 2 ہفتوں تک قبضہ کیا ہوا تھا۔
مزید پڑھ »