بابر اعظم نے گرے نکلس کا بلا چھوڑ دیا، سی اے سپورٹس کا برانڈ ایمبیسڈر بنے

کھیل خبریں

بابر اعظم نے گرے نکلس کا بلا چھوڑ دیا، سی اے سپورٹس کا برانڈ ایمبیسڈر بنے
بابر اعظمسی اے سپورٹسگرے نکلس
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 40%
  • Publisher: 59%

پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے گرے نکلس کا بیٹ چھوڑ دیا ہے اور اب سی اے سپورٹس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔

جب نئے سال کے پہلے ٹریننگ سیشن کے لیے پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے نیٹس کا رخ کیا تو ان کے ہاتھ میں اپنا روایتی گرے نکلس کا بلا نہیں تھا۔ بابر پر گہری نظر رکھنے والے ان کے فینز کے لیے یہ ایک انوکھی بات تھی۔ اس وقت پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور یہ ٹریننگ سیشن 3 جنوری کو کھیل ے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کا حصہ تھا۔ ابھی حال ہی میں 28 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران نصف سنچری مکمل کرنے پر بابر نے اپنا گرے نکلس کا بلا اٹھا کر داد وصول کی تھی۔ مگر

اب یکم جنوری کے ٹریننگ سیشن کے دوران ان کے ہاتھ میں نیا بلا دیکھ کر فینز کو یقین ہوگیا کہ بابر نے کئی سال بعد اپنا بیٹ سپانسر بدل لیا ہے۔یقیناً بابر اعظم کے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ وہ سنہ 2020 سے 150 سال سے زیادہ عرصے سے سپورٹس کا سامان بنانے والی برطانوی کمپنی گرے نکلس کے برانڈ ایمبیسڈر رہے۔ خود گرے نکلس نے حال ہی میں انھیں ’فیب فور‘ یعنی اپنا بلا استعمال کرنے والے چار بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ مگر اب سوشل میڈیا پر ایک بیان میں گرے نکلس نے بابر کی تصویر کے ساتھ ڈھکا چھپا پیغام دیا کہ ’کاش یہ معلوم ہوتا کہ آپ اچھے دن گزار رہے ہیں، انھیں چھوڑنے سے قبل۔‘تو بابر اعظم اب کون سا بلا استعمال کر رہے ہیں؟سنہ 1958 میں چراغ دین عبدالرشید کی قائم کردہ یہ پاکستانی کمپنی سیالکوٹ میں قائم ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں سی اے سپورٹس نے لکھا کہ ’کِنگ بابر اعظم کو سی اے فیملی میں شامل ہونے پر خوش آمدید۔‘ سی اے سپورٹس کے مطابق اب بابر اعظم ’سی اے 56‘ نامی بیٹ استعمال کر رہے ہیں، یعنی جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں وہ اسی بلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

بابر اعظم سی اے سپورٹس گرے نکلس بیٹ کرکٹ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارتی اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی پر مزید چاپ کرتے ہوئےبھارتی اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی پر مزید چاپ کرتے ہوئےبھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے زمانے میں بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا مقصد کھیلوں کی حفاظت قرار دیا۔
مزید پڑھ »

آئی سی سی نے کرکٹ ایوارڈ کی نامزدگیاں کا اعلانآئی سی سی نے کرکٹ ایوارڈ کی نامزدگیاں کا اعلانآئی سی سی نے مینز کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »

بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں 2 برس بعد پہلی نصف سنچریبابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں 2 برس بعد پہلی نصف سنچری19 اننگز تک مداحوں اور بابر نے نصف سینچری کا انتظار کیا
مزید پڑھ »

میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں اضافہمیڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں اضافہپاکستان سپورٹس بورڈ نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »

1971 قتل عام مکتی باہنی نے کیا، الزام پاکستان پر لگا دیا، میجر(ر) ممتاز حسین شاہ1971 قتل عام مکتی باہنی نے کیا، الزام پاکستان پر لگا دیا، میجر(ر) ممتاز حسین شاہمیری تعیناتی سلہٹ تھی، میجر ضیا نے چٹاگانگ میں لوگوں کا خون نکلوا کر مرتا چھوڑ دیا
مزید پڑھ »

پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے اقدامات کرنے پر وزیر اعظم کا متعلقہ حکام کو خراج تحسینپاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کے اقدامات کرنے پر وزیر اعظم کا متعلقہ حکام کو خراج تحسینوزیراعظم نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کا بھی شکریہ ادا کیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 03:34:17