ایودھیا کیس: آل انڈیا مسلم بورڈ کا بابری مسجد، رام مندر تنازع کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ رکنی ایک آئینی بنچ نے مندر مسجد کے اس تنازعے کا متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم فریق کو ایودھیا کے اندر کسی نمایاں مقام پر مسجد کی تعمیر کے لیے ایک متبادل پانچ ایکڑ زمین دی جائے۔تاہم پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے دوسری جماعت کے بارے میں پوچھا تو مسلم بورڈ کے سیکرٹری ظفریاب جیلانی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اور پولیس انتظامیہ اقبال انصاری پر دباؤ ڈال رہی...
انھوں نے کہا کہ 'اقبال انصاری اس پٹیشن کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ وہ ایودھیا میں انتظامیہ اور پولیس کے دباؤ میں ہیں۔' ان کا کہنا تھا کہ لکھنئو کی انتظامیہ نے بھی انھیں میٹنگ کرنے سے روکا تھا جس کی وجہ سے انھیں آخری وقت میں میٹنگ کا مقام تبدیل کرنا پڑا۔صحافیوں سے گفتگو میں ظفریاب جیلانی نے کہا کہ ’بورڈ میٹنگ میں یہ محسوس کیا گیا کہ نہ صرف سپریم کورٹ کے فیصلے میں بہت سے نکات کے حوالے سے تضاد ہے بلکہ بہت سے نکات سمجھ سے باہر ہیں اور پہلی بار دیکھنے میں ہی یہ ناانصافی پر مبنی لگتا ہے۔‘
جیلانی نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر بورڈ نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مسلمان بابری مسجد کے بدلے پانچ ایکڑ زمین قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان سپریم کورٹ میں انصاف لینے کے لیے گئے تھے۔ بابری مسجد کے علاوہ وہ کسی جگہ نہیں جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایودھیا میں پہلے ہی 27 مساجد ہیں اس لیے یہ فقط مسجد کی بات نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مسلم پرسنل لا بورڈ کا بابری مسجد فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان - ایکسپریس اردوسپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے اور مسلمانوں کو دوسری جگہ مسجد کیلیے 5 ایکڑ زمین دینے کا حکم دیا تھا
مزید پڑھ »
بھارت: بابری مسجد کیس فیصلے کےخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ - World - Dawn News
مزید پڑھ »
بھارت: بابری مسجد کیس فیصلے کےخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ - World - Dawn News
مزید پڑھ »
بابری مسجد کی یاد میں انڈیا کی مساجد ٹرینڈ کرنے لگیںانڈیا کی مساجد سے متعلق ٹوئٹر پر ٹرینڈ میں جہاں اس ملک کی ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت مسجد کا منظر دکھائی دیتا ہے وہیں ایودھیا فیصلے کے خلاف ایک مبہم احتجاج بھی نظر آتا ہے۔
مزید پڑھ »
مسجد کی تعمیر میں مصروف سول انجینئر جاں بحقمسجد کی تعمیر میں مصروف سول انجینئر جاں بحق مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
مسجد میں شہری کو لوٹنے والے پولیس کی پکڑ سے نہیں بچ سکےشہر قائد کے علاقے دھوراجی میں مسجد میں شہری کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »