فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل تفصیلات جانئے: DailyJang
کراچی میں آج ہونے والی بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سےزائد فیڈر ٹرپ کرگئے، فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا نظام ایک مرتبہ پھر مفلوج ہوگیا۔ شہر کے کئی علاقے رات بھر اندھیرے میں ڈوبے رہے جبکہ دیگر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ ہونے کے بعد شاہ فیصل کالونی، لیاقت مارکیٹ، قائد آباد میں بھی بجلی کی فراہمی وقفے وقفے سے معطل ہورہی ہے۔ نیو کراچی، سرجانی، خدا کی بستی، کاٹھور میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے، جبکہ فیڈرل بی ایریا اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ملیر، شاہ فیصل کالونی، لیاری، گرین ٹاؤن اور عظیم پورہ میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، جونیجو ٹاؤن، ڈیفنس ویو، قیوم آباد میں بھی بجلی بند ہے، نشیبی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے نتیجے میں جمع ہونے والے پانی کے باعث فنی خرابی کو دور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشآئی آئی چند ریگر روڈ پر شاہین کملپکس، گورنر ہاؤس کراچی، کورٹ روڈ، شارع فیصل اور جوہر چورنگی سمیت مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی :چوتھے اسپیل کے پہلے روز سب سے زیادہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈکراچی میں مون سون بارشوں کے چوتھے اور طاقتور اسپیل نے گزشتہ روز سے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے اور شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
تیسرے روز بارش کے باعث کھیل رُک گیا، انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ - BBC News اردوپاکستان کے خلاف مانچسٹر کے میدان اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اولی پوپ، جنھوں نے اب تک انگلینڈ کی طرف سے بہترین بیٹنگ کی، وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد نسیم کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھ »
بارش کے بعد بجلی کا تعطل شہریوں کے لیے اذیت بن گیامختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کا تعطل شہریوں کے لیے اذیت بن گیا ہے، شہر کے بیش تر علاقوں میں بارش کے بعد سے تاحال بجلی معطل ہے۔
مزید پڑھ »