بیرون ملک جانے پر پابندی:عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کردیا۔
ٹوئٹر پرجاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ای سی ایل پرنام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بیرون ممالک جانے سے روکنےکے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایف آئی اے کی پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں ڈالےگئے ہیں، ذرائع انہوں نے کہا کہ ویسے میرا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری وہاں کوئی جائیداد یا کاروبار نہیں حتیٰ کے ملک سے باہر میرا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر مجھے چھٹیاں گزارنے کا کوئی موقع ملتا ہے تو وہ ہماری شمالی علاقہ جات کی پہاڑیاں ہیں جہاں میرا پسندیدہ مقام ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں: عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میرا بیرون ملک سفر کا کوئی ارادہ نہیں: عمران خان - BBC Urduسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی سمیع ابراہیم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ساڑھے بارہ بجے تک جواب طلب کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصفعسکری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا، 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں پلاننگ کے تحت ہوئے، وزیر دفاع
مزید پڑھ »
پارٹی چھوڑنے کیلیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی، مسرت جمشید - ایکسپریس اردوپارٹی چھوڑنے کیلیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے، عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی، مسرت جمشید مزید پڑھیں: ExpressNews
مزید پڑھ »