سال 2023-24 میں تقسیم کار کمپنیوں کے 111 آڈٹ اعتراضات میں 72 افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ساڑھے 9ہزار ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ایکسپریس نیوز کے موصول دستاویز کے مطابق سال 2023-24 کے دوران توانائی شعبے میں 5ہزار 145ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں و بے قاعدگیاں ہوئیں، 2022-23 میں 1575 ارب روپے اور 2021-22 میں 2785ارب کی مالی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئیں۔
آڈیٹر جنرل نے 2023-24 میں تقسیم کار کمپنیوں کے 111 آڈٹ اعتراضات ایوان کے سامنے رکھ دیے جس میں 72 افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ لیسکو میں 110 ارب روپے، پیسکو میں 164ارب روپے اور سیپکو میں 221ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا جبکہ کیسکو میں 1164ارب روپے اور سی پی پی اے میں 2734 ارب کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
فیسکو میں 40ارب روپے، گیپکو میں 66ارب روپے، حیسکو میں 83ارب روپے، آئیسکو میں 32 ارب روپے، میپکو میں 13 ارب روپے، ٹیسکو میں 16ارب روپے، جینکو ون میں 68 ارب روپے، جینکو 2 میں 74 ارب روپے اور این پی پی ایم سی ایل میں 114ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ میں کرپٹ سرکاری افسران سے تاریخی ریکوری، رقم قومی خزانے میں جمعپی اے سی نے مختلف محکموں کے حسابات میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی
مزید پڑھ »
1991 کے پانی کے معاہدے پر عمل کریں گے، احسن اقبالگوادر بندگارہ کی گہرائی کو ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ بحال کیا ہے
مزید پڑھ »
بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصانبجلی کی شدید طلب کے موسم میں بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جا سکے، نیپرا رپورٹ
مزید پڑھ »
پی ایس ایل فرنچائزز کو تاحال آمدنی سے حصہ نہیں مل سکابورڈ کو خود مختلف اسٹیک ہولڈرز سے 3 ارب روپے سے زائد رقم کا انتظار
مزید پڑھ »
پاکستان کی 66 فیصد آبادی غذائیت سے بھرپور خوراک سے محروم، نئی رپورٹ جاریغربت کے باعث پاکستان کی نصف سے زائد آبادی وٹامنز اور پروٹین سے بھرپور خوراک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی: ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں انکشاف
مزید پڑھ »
سال 2023-24 میں کے الیکٹرک کے علاقوں میں سب سے زیادہ 34 ہلاکتیں ہوئیں، نیپرا کی رپورٹگزشتہ مالی سال آئیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 26 ہلاکتیں ہوئیں: نیپرا کی شہریوں اوربجلی کمپنیوں کے ملازمین کی ہلاکتوں کا ڈیٹا جاری
مزید پڑھ »