گوادر بندگارہ کی گہرائی کو ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ بحال کیا ہے
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 4سال قبل کی حکومت نے گوادر کے تمام بجلی اور پانی کے منصوبوں کو بند کردیا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے 16 ماہ میں گوادر کو ایران کی ٹرانسمیشن لائن سے نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے گوادر میں بجلی اور پانی کا منصوبہ فعال کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں 25 ارب روپے کی لاگت کا گرین لائن منصوبہ بنایا تھا اور کراچی میں کے فور منصوبہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، اسکے باوجود اسکی سرمایہ کاری وفاق کررہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت حیدرآباد اور سکھر موٹر وے کا منصوبہ جلد شروع کررہی ہے، کراچی حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کو مزید بہتر کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
دریں اثنا احسن اقبال نے آئی بی اے کے تحت ورلڈ اسلامک فنانس فورم 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افلاطون نے سوچا تھا کہ یہ ملک نہیں چل سکے گا، تاثر پھیلایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا لیکن پاکستان سری لنکا نہیں ہے بلکہ ایک ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے، ہم نے کراچی پورٹ کو ایک بڑا معاشی حب بنادیا ہے، پالیسیوں کو 10سال کیلیے منجمد کریں گے۔
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سائٹ کے لیے 5 ارب روپے کے منصوبے منظوری دی ہے، انھوں نے کہا کہ پانچ سالہ منصوبہ پاکستان کو مضبوط بنائے گا، اس 5 سالہ منصوبے کا اعلان وزیراعظم رواں ماہ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہناتھاکہ سندھ کوسٹل ہائی وے منصوبہ سندھ حکومت نے شروع کیا اور 37 کلو میٹر وفاقی حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت سندھ باالخصوص یہاں کے ساحلی علاقوں کی ترقی کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مزید نہروں کی تعمیر زرعی معیشت کیلیے خطرہ، مراد علی شاہپانی کے معاہدے پر دستخط کے بعد سے سندھ کو اوسطاً 11 فیصدپانی کی کمی کا سامنا ہے، مراد علی شاہ
مزید پڑھ »
کراچی: سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے پر کارروائی شروع، کتنا جرمانہ ہوگا؟بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل انسپکٹرز قانون کے مطابق کارروائی کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
مزید پڑھ »
جے شاہ نے اب کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین بن کر بھارتی حکومت کوشراکتی معاہدے پر آمادہ کرنا چیلنج سمجھیچیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی حکومت کو آمادہ کرنا چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی کے بعد بھارتی حکومت کو شراکتی معاہدے پر جواب دینا ہے۔
مزید پڑھ »
ارسا ایکٹ مسترد، سندھ کے پانی پر اپنی جان دیدیں گے: نثار کھوڑوسندھ کا مطالبہ ہے کہ کوٹری کے نیچے سے بہنے والا پانی طےکرکے دیا جائے، دو مزید کینال بنیں گے تو سندھ کے لیے پانی بچتا ہی نہیں: صدر پیپلز پارٹی سندھ
مزید پڑھ »
ملک کی عزت سب سے پہلے، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی: محسن نقویہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے، بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ،ہم بھارت کے تحفظات دور کریں گے: چیئرمین پی سی بی
مزید پڑھ »
سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰپانی کے معاملے پر پی پی ہمیشہ فرنٹ پر رہی، سندھ کے 70 فیصد سے زائد لوگوں کے نمائندے ہیں، مراد علی شاہ
مزید پڑھ »