سندھ کے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ سنگیتا کی ہلاکت کے بعد پولیس نے عاملوں کے مبینہ تشدد میں ملوث دو عاملوں اور خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سنگیتا کے والد نے پولیس کو بتایا کہ 26 جنوری کو انھیں ان کے داماد نے فون کیا اور کہا کہ سنگیتا پر ’جنات کا اثر‘ ہے جس کو ختم کرنے کے لیے انھوں نے عاملوں کو بلایا ہے۔
بدین میں ’ عاملوں ‘ کے مبینہ تشدد سے خاتون کی ہلاکت : ’مجھے کہا بیٹی کے قریب مت جانا، جنات چمٹ جائیں گے‘’بھوپے میری بیٹی پر تشدد کر رہے تھے اور وہ بُری طرح چِلا رہی تھی۔ اِس دوران میں قریب گیا تو ایک بھوپے نے چیخ کر کہا کہ ’قریب مت آنا، جنات تمھیں بھی چمٹ جائیں گے۔ کچھ ہی دیر میں تشدد سے میری بیٹی بے ہوش ہو گئی جس کے بعد بھوپے اور اس کے ساتھی وہاں سے فرار ہو گئے۔‘
31 سالہ سنگیتا کی شادی دس برس قبل ہوئی تھی تاہم اُن کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔ سنگیتا کے والد وشرام کولہی کے مطابق 26 جنوری کو انھیں اُن کے داماد نے فون کیا اور بتایا کہ سنگیتا پر ’جنات کا اثر‘ ہے جس کو ختم کرنے کے لیے انھوں نے عاملوں کو بلایا ہے۔ ’اس عمل کے دوران میری بیٹی کی چیخیں بلند ہوئیں تو میں آگے بڑھا جس پر عامل نے مجھے روکا اور کہا کہ آگے مت آنا ورنہ جن تم سے چمٹ جائے گا۔ اتنی دیر میں میری بیٹی بے ہوش ہو گئی جس کے بعد میرا داماد اور تینوں عامل فرار ہو گئے۔ بعدازاں پتا چلا کہ میری بیٹی فوت ہو چکی تھی۔‘بدین پولیس کے مطابق والد کی مدعیت میں ایف آئی آر کے اندارج کے بعد اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث دو عاملوں اور خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہےبی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں...
یاد رہے کہ سنگیتا کی ہلاکت کی ایف آئی آر میں پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 322، جعلی سازی 419، اجتماعی جرم 34 درج کی ہیں۔ مقامی کمیونٹی کے عقیدے کے مطابق اس عمل سے جس پر جن، بھوت کا سایہ ہو گا تو وہ اس کے اثرات سے نکل جائے گا۔ بھارو مل امرانی کے مطابق ان بھوپوں کا لباس اور حلیہ منفرد ہوتا ہے اور انھوں نے اپنے گلے میں بڑی مالائیں اور موتی لٹکاتے ہوتے ہیں جبکہ چوغے کی شکل کا لباس پہنتے ہیں اور زلفیں رکھتے ہیں۔
’ہماری کولہی کمیونٹی یا ایسی جو دیگر کمیونٹیز یہاں آباد ہیں، اُن میں سے اکثریت کے پاس تعلیم نہیں۔ ان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ انسانوں اور جانوروں کو ہونے والی چھوٹی چھوٹی بیماریوں کو بھی ان دیکھی مخلوق سے جوڑتے ہیں اور پھر علاج کے لیے نام نہاد عاملوں کا رُخ کرتے ہیں۔‘ ’عمران خان سے متعلق ٹرمپ کے تاثرات نہیں جانتا‘: پاکستان میں اپنے بیانات سے ہلچل مچانے والے امریکی جینٹری بیچ کون ہیں؟
تشدد عاملوں جنات ہلاکت بدین سندھ پولیس گرفتاری
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تیز رفتاری میں ساکش سیکشن آفیسر کا ٹکراؤ، ڈرائیور ہلاک، ایس او گرفتارکلفٹن پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ایک ساکش سیکشن آفیسر کے گاڑی سے ٹکراؤ میں ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ایس او شاہد ہنگورو کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
تیز رفتاری میں حادثہ: ایس او مومن آباد گرفتارکلفٹن پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ہوئے حادثے میں ایک ڈرائیور کی ہلاکت کے الزام میں ایس او کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
اسرائیل فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہےایک سابق اسرائیلی فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کی گئی ہے جس کے خلاف غाजہ میں جنگ کی جرائم کے الزام میں قانونی کاروائی شروع کی گئی تھی۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے جرمن اور عربی میں گفتگو کر کے شرکا کو حیران کردیاوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے نائب صدر سے جرمن زبان میں گفتگو کی اور سعودی اور متحدہ عرب امارات کے سفرا سے عربی میں گفتگو کی۔
مزید پڑھ »
معصوم بچہ عباد اور کھلے گٹربچے کی ہلاکت میں شادی ہال کی انتظامیہ پوری پوری قصور وار ہے
مزید پڑھ »
افغانستان روس سے آٹے کا سب سے بڑا خریدار بن گیاافغانستان نے 2022 میں روس سے آٹے کی درآمد میں دوگنا اضافہ کیا ہے اور اب روس کے آٹے کی درآمد میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔
مزید پڑھ »