کلفٹن پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ایک ساکش سیکشن آفیسر کے گاڑی سے ٹکراؤ میں ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ایس او شاہد ہنگورو کو گرفتار کر لیا ہے۔
کلفٹن پولیس نے شہریوں کے تیز رفتاری پر چالان کرنے والے ایس او مومن آباد ٹریفک سیکشن کو تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے سوزوکی پک کو عقب سے ٹکر مارنے اور اس کے نتیجے میں ڈرائیور کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ایس او کے خلاف متوفی کے بھتیجے کی مدعیت میں قتل خطا سمیت دیگر دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، حادثہ منگل کی شب پیش آیا جبکہ حادثے کے ذمہ دار ایس او مومن آباد ٹریفک سیکشن شاہد ہنگورو کی جائے وقوعہ پر بھاری مالیت کی گاڑی میں بیٹھے ہوئے بات چیت کرنے کی موبائل فون سے
بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ بولتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ایکسیڈنٹ ہوگیا تو ہوگیا۔ اس حوالے سے کلفٹن پولیس نے سوزوکی ڈرائیور کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 01 سال 2025 بجرم دفعات 320 اور 427 کے تحت متوفی شوکت کے بھتیجے کی مدعیت میں درج کرلیا جس میں قتل خطا کی دفعہ 320 کو بھی شامل کیا گیا ہے، مقدمے میں ایس او پر غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ایس او مومن آباد کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ایس او انسپکٹر شاہد ہنگورو اپنی ڈیوٹی ختم کر کے واپس گھر جا رہا تھا کہ انڈر پاس کے قریب کھڑی ہوئی خراب سوزوکی پک اپ کو تیز رفتاری کے باعث عقب سے ٹکر ماری تھی جبکہ شاہد ہنگور گزشتہ کئی سالوں سے سیکشن آفیسر تعینات ہیں
ACCIDENT POLICE TRAFFIC OFFICER ARREST FATALITY
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نوشیرو feroze میں کار حادثے میں 8 افراد ہلاکنوشیرو feroze میں ایک ٹریلر اور ون کے درمیان ٹکراؤ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 2 خواتین شامل ہیں۔
مزید پڑھ »
مومبئی میں بحری ماہم事故 میں کم از کم 13 جان بحقبحرہند مومبئی میں ایک افواج کی تیز رفتار ق覧ہ اور ایک سیاحتی ق覧ہ کے ٹکراؤ کے نتیجے میں کم از کم 13 جان بحق ہو گئیں۔
مزید پڑھ »
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 2 خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتاردونوں ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
تاندلیانوالہ میں کار اور ٹریکٹر ٹالرل کی چٹان سے 6 افراد ہلاکپنجاب کے ضلع تاندلیانوالہ میں جمعرات رات ایک کار اور ٹریکٹر ٹالرل کے ٹکراؤ میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ تیز رفتار میں کار ٹریکٹر ٹالرل سے ٹکرای گئی جس سے 6 افراد ہلاک ہو گئے اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ریسک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر گئی۔ زخمیوں کو بعد میں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹالرل کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ اس کے ڈرائیور نے حادثہ کے بعد جگہ چھوڑ دی۔
مزید پڑھ »
آئی بی سکھر نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیےایم بی بی ایس میں کامیابی کا تناسب 42.59 فیصد اور بی ڈی ایس میں کامیابی کا تناسب 49.90 فیصد رہا
مزید پڑھ »
بیرون ملک تقرری میں تاخیر، وزارت خارجہ کے افسروں میں مایوسیسیکریٹری کا ستمبر میں عہدہ سنبھالنا اور اکتوبر میں ایس سی او اجلاس تاخیر کی وجہ بنی
مزید پڑھ »