برطانیہ : فلسطینی جھنڈا لہرانے پر سخت پابندی عائد

پاکستان خبریں خبریں

برطانیہ : فلسطینی جھنڈا لہرانے پر سخت پابندی عائد
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطین کا جھنڈا لہرانا جرم کے زمرے میں شامل کرلیا گیا، پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اسرائیل کے خلاف مظاہروں کو بھرپور

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ نے فلسطینی پرچم لہرانے کو دہشت گردوں کی حمایت قرار دیتے ہوئے پولیس کو اس صورتحال سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی وزارت داخلہ نے اسرائیل کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر مختلف اقدامات کیے ہیں جس کے تحت عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی ہوگی۔

اس حوالے سے برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین نے پولیس چیف کو خط لکھ دیا۔ گزشتہ روز شیفلڈ ٹاؤن ہال کی عمارت پر اسرائیلی جھنڈا اتار کر فلسطینی جھنڈا لہرانے کا برطانوی حکومت نے سخت نوٹس لیا تھا۔ پولیس نے اسرائیلی پرچم اتارنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ سویلا بریومین نے کہا کہ حماس کے حق میں نعرے لگانے والوں پر پابندی پر غور کر رہے ہیں جب کہ اسرائیل کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کے نعروں کو بھی جرم تصور کرنے کی تجویز ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی حکومت نے 2021 میں حماس کو دہشت گرد گروپ تسلیم کرکے کالعدم قرار دے دیا تھا تاہم اب فلسطینی پرچم لہرانے کو بھی حماس کی حمایت کرنا قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 140 بچوں سمیت درجنوں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ حماس کی کارروائیوں میں 1200 سے زائد اسرائیلی بھی مارے گئے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پولیس برطانیہ میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں سے طاقت سے نمٹے؛ بھارتی نژاد وزیر داخلہپولیس برطانیہ میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں سے طاقت سے نمٹے؛ بھارتی نژاد وزیر داخلہفلسطینی پرچم لہرانا حماس اور دہشت گردی کی حمایت تصور ہوگا؛ برطانوی وزیر داخلہ
مزید پڑھ »

حقوق کے حصول کیلیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عربحقوق کے حصول کیلیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عربمحمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے غزہ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
مزید پڑھ »

اسرائیل حماس کشیدگی : برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دیاسرائیل حماس کشیدگی : برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دیلندن : برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری وارننگ جاری کردی ، جس میں شہریوں کو اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھ »

فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمانفلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمانسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک فلسطینی دھڑوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے کے روز شروع ہونے والے 'طوفان الاقصیٰ' آپریشن میں فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ایک فون پر بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں فوجی کشیدگی، خطے کی سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب فلسطینی قوم کی امنگوں اور مطالبات کے حصول اور ایک منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے سا
مزید پڑھ »

فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے:شہزادہ محمد بن سلمانفلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے:شہزادہ محمد بن سلمانسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک فلسطینی دھڑوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے کے روز شروع ہونے والے 'طوفان الاقصیٰ' آپریشن میں فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ایک فون پر بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں فوجی کشیدگی، خطے کی سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب فلسطینی قوم کی امنگوں اور مطالبات کے حصول اور ایک منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے سا
مزید پڑھ »

اسرائیل حماس کشیدگی : برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دیاسرائیل حماس کشیدگی : برطانیہ نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دیبرطانیہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری وارننگ جاری کردی ، جس میں شہریوں کو اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حماس کشیدگی کے باعث برطانیہ نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی، جس میں برطانوی حکومت نے کہا کہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔ برطانیہ نے پہلے ہی غزہ کا سفر کرنے سے برطانوی شہریوں کو منع کیا تھا تاہم اب اسرائیل میں سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہیں۔ خیال رہے آپریشن الاقصی فلڈ کا تیسرا دن ہئے ، حماس نے غزہ پر اسر
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-26 17:58:29