برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی آج ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ DailyJang
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سربراہوں اور اہم شخصیات کی لندن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔تاج پوشی پر 10 کروڑ پاؤنڈ یعنی 35 ارب روپے خرچہ آئے گا، یہ رقم برطانوی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی سواری کا روٹ صبح 6 بجے عوام کیلئے کھولا جائے گا، شاہ چارلس کو دیکھنے کیلئے لاکھوں افراد سینٹرل لندن کا رخ کریں گے۔ شاہ چارلس 10 بجے صبح بکنگھم پیلس سے ویسٹ ڈائمنڈ جوبلی بگھی میں نکلیں گے، ویسٹ منسٹر ایبے میں 2 ہزار 300 مہمان ان کے منتظر ہوں گے، تقریب تاجپوشی 11 بجے شروع ہو کر 2 گھنٹے جاری رہے گی۔شاہ چارلس کو حلف اٹھانے کے بعد تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا جائے گا، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجیں گے اور توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی۔
دن ایک بجے شاہ چارلس اور ملکہ واپس بکنگھم پیلس جائیں گے جہاں شاہ چارلس کو مسلح افواج کے جوان اور دولت مشترکہ کے فوجی سلامی پیش کریں گے۔ اس کے بعد شاہ چارلس شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ پیلس کی بالکونی پر آئیں گے، جہاں انہیں طیارے سلامی پیش کرتے ہوئے گزریں گے۔بین الاقوامی خبریں سے مزید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برطانیہ میں شاہ چارلس کی تاج پوشی کے حوالے سے گہما گہمیلندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی خاندان کے درجنوں پرستاروں نے ہفتے کے روز کنگ چارلس کی تاجپوشی سے قبل وسطی لندن میں انتظار کرنا شروع کر دیا۔
مزید پڑھ »
شاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کے دن کیا کیا ہوگا - BBC News اردوویسٹ مِنسٹر ایبے میں 6 مئی کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کوئین کونسورٹ کمیلا کی تاجپوشی ہو گی۔ اس دن جن رسم و رواج پر عمل ہوگا وہ ایک ہزار سال پرانے ہیں۔
مزید پڑھ »
برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب پر کتنا خرچہ کیا جائے گا؟برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے ساتھ لندن سمیت برطانیہ بھر میں 3 روزہ جشن کا آغاز بھی ہوگا۔
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت آج ہوگی
مزید پڑھ »