برمودین آل راؤنڈر ڈیلرے راولنز نے سسیکس کلب چھوڑ دیا Sports Cricket
25 سالہ ڈیلرے راولنز نے اکیڈمی کے ذریعے کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہوں نے 2017 میں فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میں ڈیبیو کیا تھا۔
راولنز نے بتایا کہ کلب کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا، میں 14 سال کی عمر میں گھر سے دور چلا گیا تھا اور خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا تاہم اب میں نے محسوس کیا ہے کہ گھر واپس جانے کا یہ صحیح لمحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے پیشہ ورانہ کیریئر کا اختتام نہیں ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے جیسے میرے اندر بہت ساری کرکٹ باقی ہے۔
راولنز نے سسیکس کی جانب سے تمام فارمیٹس میں 138 میچز کھیلے ہیں اور انہوں نے بطور سپنر 96 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 3600 سے زائد رنز بنائے۔ دوسری جانب سسیکس کے چیف ایگزیکٹو روب اینڈریو نے کہا کہ ہم نے کھیل سے کچھ وقت دور رہنے کے لیے راولنز کی درخواست کا مکمل احترام کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ واپس آجائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آرسنل کا ڈچ کھلاڑی جوریئن ٹمبر کے ساتھ معاہدے کا اعلانلندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش فٹبال کلب آرسنل ایف سی نے ہالینڈ کے دفاعی کھلاڑی جوریئن ٹمبر کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھ »
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 نیو کلیئر پاور پلانٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیاافواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، مشکل وقت میں دوست ممالک نے تعاون کیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو غیرظاہر شدہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیاعدالت نے پرویزالٰہی کو زیرالتوا انکوائریوں میں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا
مزید پڑھ »
ڈولفن اہلکار نے خاتون کو مرنے سے بچالیاویڈیو وائرلبرکی ڈولفن فورس نے خاتون کی خود کشی کی کوشش کو نہ کام بنا دیا۔
مزید پڑھ »
رونالڈو کے النصر کلب پر فیفا نے پابندی عائد کردی، مگر کیوں؟ - ایکسپریس اردورونالڈو کے النصر کلب پر فیفا نے پابندی عائد کردی، مگر کیوں؟ AhmedMusa Ronaldo𓃵 AlNassr ExpressNews
مزید پڑھ »