بشار حکومت کا زوال، اسرائیل کی خواہش پوری ہوگئی!

پاکستان خبریں خبریں

بشار حکومت کا زوال، اسرائیل کی خواہش پوری ہوگئی!
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

یہ علاقہ عالمی طاقتوں کے درمیان اثر و رسوخ کے لیے ہمیشہ ایک مرکزی میدان رہا ہے

شام میں جب سے مزاحمتی گروہوں نے اسد حکومت کا تختہ پلٹا اور ملک کو اپنے کنٹرول میں لیا تو اکثر لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ شامی حکومت کے بڑے پیمانے پر خاتمے کے سوا کچھ نہیں ہے، جس کی نمائندگی اس کی افواج کرتی ہے، جسے وہ شامی عرب فوج کہتے ہیں۔

اس پورے منظر نامے میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ یہ دھڑے اسد کی افواج حتیٰ کہ اس کے روسی اتحادی کی طرف سے کسی بھی طرح کی مزاحمت کے بغیر کیسے اتنی تیزی سے آگے بڑھے اور ایک کے بعد ایک شہر پر فتح کیسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ وہی شامی گروپس ہیں جنہوں نے کئی علاقوں میں روسی افواج کی بمباری کا سامنا کیا جس میں ہمیشہ ہی صرف عام شہری مارے جاتے تھے۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران تاریخ کا ایک پیچیدہ، کثیر الجہتی اور طویل ترین تنازع ہے۔ چین، امریکا، روس، ترکی اور اسرائیل کی دلچسپیاں کئی جہتوں پر محیط ہیں، جن میں توانائی، جغرافیائی سیاست، اور اقتصادی تعلقات شامل ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ 6 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک، ایک جابرانہ آمر کی بعث پارٹی نے ملک شام پر حکومت کی۔ لاکھوں شامی اسد کی حکومت کے مظالم سے دوچار ہوئے جو اس خاندان کی حکمرانی میں پیدا ہوئے، جیے اور مر گئے۔ اسد حکومت کا خاتمہ شامیوں کے لیے ایک خوشی کا موقع ہے۔

لیکن ایک خوشی ہے کہ چلو غزہ نہ سہی شام میں تو مظلوموں کی داد رسی ہوگی۔ ظلم کے اس طویل دور کے اختتام پر اب ان چہروں پر مسکراہٹ کا دور آئے گا جو 50 برس سے جبر کا سامنا کررہے تھے۔ خوشی کے اس موقع پر اب مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بشار الاسد اور اس کے خاندان نے 1971 سے لے کر 8 دسمبر 2024 تک شام کو کیسے چلایا۔

مجھے اس بات سے بھی غرض نہیں کہ شام میں اب جو لوگ حکومت میں آئیں گے ان کے ملک دشمن عناصر اور غیر ملکیوں کے ساتھ کس نوعیت کے تعلقات ہیں۔ کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسے لوگ دراصل ایک بلبلے کی مانند ہوتے ہیں، جو پہلی سرد ہوا کا سامنا کرتے ہی فوراً پھٹ جاتے ہیں اورپھر وہی ہوتا ہے جو اسد اور اس کے والد کے ساتھ ہوا، جو انہوں نے ظلم کے طور پر چھوڑا تھا بالاآکر ختم ہو جاتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیاحکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیاعمران خان 24 نومبرکے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے آج اپنی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے انکار کردیا
مزید پڑھ »

صائم ایوب کی تیز رفتار سینچری، پاکستان کی زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکستصائم ایوب کی تیز رفتار سینچری، پاکستان کی زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکستگرین شرٹس کیخلاف زمبابوے کی پوری ٹیم 32.3 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی تھی
مزید پڑھ »

بشار حکومت کا خاتمہ، افغان طالبان کا شام کی اپوزیشن فورسز اور عوام کو مبارکبادبشار حکومت کا خاتمہ، افغان طالبان کا شام کی اپوزیشن فورسز اور عوام کو مبارکبادشامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے
مزید پڑھ »

وزیرِاعظم کی سربراہی میں معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاسوزیرِاعظم کی سربراہی میں معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاسحکومت کا اب یہ موقف ہے کہ فاضل درآمدی ایل این جی صنعتوں کو پوری قیمت پر فراہم کی جا سکتی ہے
مزید پڑھ »

کار حادثے میں جان بچانے والوں کو رشبھ پنت نے اسکوٹرز تحفے میں دے دیںکار حادثے میں جان بچانے والوں کو رشبھ پنت نے اسکوٹرز تحفے میں دے دیںسال 2022 میں بھارتی کرکٹر کی گاڑی المناک حادثے کا شکار ہوگئی
مزید پڑھ »

شام کی جنگ میں اسرائیل کا امتحان: بشار الاسد کی بے ضرر حکومت کو بچائے یا باغیوں کی صورت میں ایک نیا خطرہ مول لے؟شام کی جنگ میں اسرائیل کا امتحان: بشار الاسد کی بے ضرر حکومت کو بچائے یا باغیوں کی صورت میں ایک نیا خطرہ مول لے؟اسرائیل کے لیے اس وقت مشکل یہ ہے کہ کیا اسرائیل کو ان مخالف قوتوں کی حمایت کرنی چاہیے جو ایران اور حزب اللہ کے خلاف مل کر لڑ رہے ہیں یا اسے شامی حکومت کے تسلسل کو ترجیح دینی چاہیے؟
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 15:23:47