اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
نے کرونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج ہے اور نہ ہی کوئی ویکسین۔ ایسے میں اپیل کرتا ہوں کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں۔ اگر لاک ڈاؤن کے دوران آپ بیمار ہوجاتے ہیں تو سندھ حکومت سے رابطہ کریں تاکہ آپ کا ٹیسٹ کرایا جاسکے۔ بلاول بھٹو نے مخیر حضرات سے درخواست کی کہ وہ غریبوں کا خیال رکھیں۔ سندھ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ غریبوں کا خیال کیا جاسکے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ جہاں نوکری کرتے ہیں وہ سندھ حکومت کے فیصلے کو نہیں مان رہے تو آپ حکومت سے رابطہ کریں۔ اگر ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا، تنخواہیں دی جائیں گی تو سندھ حکومت بعد میں تعاون کرے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا کے خطرات، بلاول بھٹو کے سیاسی قیادتوں سے ٹیلی فونک رابطے شروعاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس پر قومی بیانیے کی تشکیل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔
مزید پڑھ »
عوام لاک ڈاؤن کے فیصلے پر سندھ حکومت سے تعاون کریں،بلاول بھٹو زرداری کی اپیلکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
مزید پڑھ »
کرونا کے سدباب کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن سمیت اقدامات کی ضرورت ہے: بلاو ل بھٹو
مزید پڑھ »
کرونا کے سدباب کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن سمیت اقدامات کی ضرورت ہے: بلاو ل بھٹو
مزید پڑھ »