وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی شہر گوا میں ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کی ہے۔ DailyJang
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور سمیت اقتصادی اور علاقائی روابط بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیار سیدوف سے ملاقات میں افغانستان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئی۔گوا میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ سے بھی ملاقات کی۔
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ شنگھائی تعاون تنظیم کی قیادت کے مینڈیٹ کی تکمیل کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچے ہیں۔وزارتِ خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہبلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ مزید تفصیلات ⬇️ PPP BilawalBhuttoZardari Shanghai India BBhuttoZardari
مزید پڑھ »
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے بھارت کے شہر گوا میں ہوگااجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج بھارت جائیں گے
مزید پڑھ »
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گووا میں عشائیہ میں شرکت، بھارتی ہم منصب سے مصافحہاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گووا میں عشائیہ میں شرکت کی۔
مزید پڑھ »