کراچی: ۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے اپنا اتحاد توڑے، اس حکومت کو گرا دو، ہم آپ کا ساتھ دیں گے، متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کو تیار ہیں، عمران خان اور ان کی حکومت کو
گھر جانا ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ لوگوں کو نکالنا ظلم ہے، پیپلز پارٹی وفاق کے اس اقدام کی مذمت کرتی ہے، غریب طبقے کیلئے دن بدن مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، حکومتی اقدامات غریب دشمنی کی علامات ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ملک کی معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے، سخت سردی میں لوگوں کو بے دخل کرنا ظلم ہے، وفاق کی گیس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، وفاق اس گیس پالیسی سے مستحکم نہیں ہوگا، ملک کے عوام مسائل میں گھرے ہیں، گیس معاملے پر بیان بازی کرنے والے وزرا استعفیٰ دیں۔ اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے 4 منصوبوں کا افتتاح کیا جو ایک ارب 74 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے۔ کورنگی ڈھائی نمبر پر 33 کروڑ روپے لاگت سے پل تعمیر کیا گیا، کورنگی 5 نمبر پر 33 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے ایک پل بنایا گیا۔ اسی طرح حیدر علی انڈر پاس کی تعمیر پر 66 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ کینٹ سٹیشن کے اطراف سڑکوں کی تعمیرات پر 42 کروڑ خرچ ہوئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیب اور ملکی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو زرداری - ایکسپریس اردوحکومت متعصبانہ کوششوں کے بجائے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
مزید پڑھ »
نیب قوانین میں ترمیم پر حکومت کی متعصبانہ سوچ ہے، بلاول بھٹو زرداریاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ نیب آرڈیننس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت بھی صدر زرداری کی معیشت اور نیب ساتھ نہ چلنے کی بات سے متفق ہے۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارگردگی پر رپورٹ جاری کردی - ایکسپریس اردوآئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام ٹریک پر ہے، وزارت خزانہ
مزید پڑھ »