بجٹ میں گریڈ ایک سے 16کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 22فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے
بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب شیروانی نے ایوان میں پیش کیا۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل اور دیگر ذرائع سے آمدن کا تخمینہ955 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔بلوچستان کے بجٹ میں تعلیم کے لیے 146 ارب روپے ،صحت کیلئے 67 ارب روپے اور امن اوامان کیلئے 84ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ لوکل گورنمنٹ کا بجٹ 16 ارب سے بڑھا کر 35ارب روپے کردیا گیا۔
بجٹ میں گرین بس اقدام کے تحت کوئٹہ اور تربت میں بس سروس کے آغاز کے لیے ایک ارب روپے، اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے موجودہ مختص رقم 4.9 ارب روپے سے بڑھا کر 6.6 ارب روپے کر دی گئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑی خبر آگئیبجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاق کے برابرہوگا، تنخواہوں کی مدمیں 596ارب اور پنشن مدمیں 445 ارب رکھے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
عوام ہو جائیں ہوشیار، بجٹ ہے تیار، 7 ہزار اشیا پر اضافی سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہآئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا جس میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس ہدف رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں کس منصوبے کیلئے کتنی رقم مختص کی؟خیبر پختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ 100 ارب روپے سرپلس ہے
مزید پڑھ »
آئندہ مالی سال کا بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال نظرثانی شدہ ڈالر ریٹ 285 روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافہ ہونے سے آئندہ مالی سال...
مزید پڑھ »
عوام ہو جائیں ہوشیار، بجٹ ہے تیار، 7 ہزار اشیا پر اضافی سیلز ٹیکس لگانے کا ...آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا جس میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس ہدف رکھا گیا ہے۔ذرائع سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے کل پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے اور ٹیکس ہدف میں 3440 ارب روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو...
مزید پڑھ »
نیا بجٹ : عوام ہوشیار، مزید ٹیکسزعائد کرنے کی تیاریاںآئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہ کیے جانے کا قوی امکان ہے، اس کے علاوہ بجٹ میں مزید نئے ٹیکسز
مزید پڑھ »