خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں کس منصوبے کیلئے کتنی رقم مختص کی؟

پاکستان خبریں خبریں

خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں کس منصوبے کیلئے کتنی رقم مختص کی؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

خیبر پختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ 100 ارب روپے سرپلس ہے

خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز حاصل کرلی۔دستاویز کے مطابق صوبائی حکومت کو وفاق سےایک ہزار 212 ارب سے زائد ملنےکا امکان ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ کے ایک فیصدکی مد میں 108 ارب 44 کروڑ روپے ملنےکا امکان ہے جب کہ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں 33 ارب 10 کروڑ ملنے کی توقع ہے، پن بجلی کے بقایاجات کی مد میں 78 ارب 21 کروڑ روپے ملنے کا امکان ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق ضم شدہ اضلاع کےلیے 259 ارب 91 کروڑ ملنےکی توقع ہے، وفاق سے ضم شدہ اضلاع کے لیے 72 ارب 60 کروڑ ملنےکا امکان ہے، اضافی گرانٹ کی مد میں وفاق سے55 ارب روپے ملنےکی توقع ہے جب کہ ضم شدہ اضلاع کےلیے76 ارب کا ترقیاتی فنڈ وفاق سے ملےگا۔بجٹ دستاویز کے مطابق صحت سہولت کارڈ کے لیے 34 ارب مختص کرنےکی تجویز ہے، صحت کارڈ میں 28 ارب بندوبستی اضلاع اور 6 ارب قبائلی اضلاع کے لیے ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کے لیے ڈھائی ارب روپے رکھنے، پناہ گاہوں کے لیے 90 کروڑ مختص کرنے، احساس روزگار، نوجوان پروگرام، ہنرمند پروگرام کے لیے 12 ارب مختص کرنے اور احساس اپنا پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص اور 5 ہزارگھر تعمیرکیےجائیں گے، سی آر بی سی پروجیکٹ کے لیے 10 ارب مختص کیے جائیں گے جس سے 3لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔

دستاویز کے مطابق بجٹ میں تعلیم کے لیے 362 ارب 68 کروڑ روپے مختص کرنےکی تجویز ہے، بجٹ میں صحت کے لیے 232 ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے کتنی رقم ادا کی؟عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے کتنی رقم ادا کی؟میٹ گالا تک رسائی ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہوتی ، سلیبریٹیز کو میوزیم کے ریڈ کارپٹ پر واک کے لیے بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے
مزید پڑھ »

آئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم : تنخواہوں کے حوالے سے اہم خبرآئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم : تنخواہوں کے حوالے سے اہم خبراسلام آباد : آئندہ بجٹ میں سخت ترین کفایت شعاری مہم کی تجویز دے دی گئی، آئندہ بجٹ میں تنخواہ مختص نہیں۔
مزید پڑھ »

پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلئےپاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلئےاسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلئے ، جس میں کہا حکومت اسٹیٹ بینک پاکستان سے قرض نہیں لے گی۔
مزید پڑھ »

جناح اسپتال میں پوسٹ گریجویٹس کی سیٹیں بڑھانے اور ایمرجنسی میں توسیع کی ہدایتجناح اسپتال میں پوسٹ گریجویٹس کی سیٹیں بڑھانے اور ایمرجنسی میں توسیع کی ہدایتنئے بجٹ میں اسپتال کا بجٹ 2200 بیڈ کی مناسبت سےبڑھایا جائےگیا: مراد علی شاہ
مزید پڑھ »

ہبل ٹیلی اسکوپ میں خرابی، ناسا نے دوربین کے تمام آپریشنز معطل کردیےہبل ٹیلی اسکوپ میں خرابی، ناسا نے دوربین کے تمام آپریشنز معطل کردیےسائنسدانوں نے گائروسکوپ میں نقص کی نشاندہی کی جو اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے کہ دوربین کا رُخ کس طرف ہے
مزید پڑھ »

بعض عرب مملک کے سربراہان غزہ جنگ میں اسرائیل کی فتح چاہتے ہیں، نیتن یاہوبعض عرب مملک کے سربراہان غزہ جنگ میں اسرائیل کی فتح چاہتے ہیں، نیتن یاہوبنجمن نیتن یاہو نے 7 اکتوبر حملے میں اسرائیلی حکومت کی ناکامی کا اعتراف بھی کرلیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-26 15:54:37