بلوچستان میں حملہ کرنے والوں کو باہر سے پیسے ملتے ہیں، نائب وزیراعظم

Balochistan خبریں

بلوچستان میں حملہ کرنے والوں کو باہر سے پیسے ملتے ہیں، نائب وزیراعظم
Ishaq DarSenate
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

ہم نے ڈائیلاگ کے نام پر بہت بڑی غلطی کی ہے جو ریاست پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ بلوچستان میں حملہ کرنے والوں کو باہر سے پیسے ملتے ہیں، ہم نے ڈائیلاگ کے نام پر بہت بڑی غلطی کی ہے جو ریاست پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جو ناراضی کے نام پر پہاڑوں پر چڑھ کر شہریوں کو قتل کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی،کچھ لوگوں کو استعمال کرکے ایک صوبے میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیں آگے کیا کرنا ہے یہ مل کر سوچنا چاہیے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈائیلاگ کے نام پربہت بڑی غلطی کی ہے، جو لوگ ریاست پاکستان کوتسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، ہمیں ملک میں امن واپس لانا ہے، ناراضگی کے نام پرتشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنے والوں سے بات چیت ہوگی۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان پر حملہ کرنے والوں کو باہر سے پیسے ملتے ہیں، دوسروں کی ایجنسیوں سے پیسے لے کر لوگوں کو مارا جارہا ہے، 2013 سے پہلے دہشت گردی تھی، ہم نیشنل ایکشن پلان لائے اور آپریشن کیے، تب سالانہ 100 ارب روپے سے زیادہ آپریشن پر لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کو استعمال کرکے افراتفری پھیلائی جائےگی تو ہم انہیں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ہمارے اقدامات کو ریورس کیا گیا، دہشت گرد جو جیل میں تھے انہیں چھڑایا گیا، جوبھاگے ہوئے تھے انہیں واپس لایا گیا، تجویز دیں ہمیں کیا کرنا ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہوسکتی، آپ آئین اور قانون اور ملک کے جھنڈے کو تسلیم کریں تو بات ہوگی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Ishaq Dar Senate

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بلوچستان میں آپریشن کی ضرورت نہیں، یہ دہشتگرد ایک ایس ایچ او کی مار ہیں: وزیر داخلہبلوچستان میں آپریشن کی ضرورت نہیں، یہ دہشتگرد ایک ایس ایچ او کی مار ہیں: وزیر داخلہبلوچستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو آنے والے دنوں میں سخت پیغام مل جائےگا: محسن نقوی کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس
مزید پڑھ »

'پاکستانی شوبز میں 32 سال تک کام کرنے کے باوجود حکومتی ایوارڈ نہیں ملا''پاکستانی شوبز میں 32 سال تک کام کرنے کے باوجود حکومتی ایوارڈ نہیں ملا'آج کے دور میں ایوارڈز بھی سلام دُعا سے ملتے ہیں، اداکار
مزید پڑھ »

نواز نے 30 سال بعد بھی پنجاب کی سیاست کی، انہیں پورے ملک میں بجلی نرخ کم کرنے چاہئیں: حافظ نعیمنواز نے 30 سال بعد بھی پنجاب کی سیاست کی، انہیں پورے ملک میں بجلی نرخ کم کرنے چاہئیں: حافظ نعیمبلوچستان میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے، احتجاج کو روکنے سے نفرتیں پیدا ہوتی ہیں: حافظ نعیم کی صحافیوں سے گفتگو
مزید پڑھ »

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئیغزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئیمرنے والوں میں 16500 بچے اور گیارہ ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں، وزارت صحت
مزید پڑھ »

کولکتہ ریپ کیس کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی اداکارہ پر حملہکولکتہ ریپ کیس کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارتی اداکارہ پر حملہمیں نے گاڑی سے باہر آنے سے انکار کیا تو حملہ آور نے میری گاڑی کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا، اداکارہ
مزید پڑھ »

قومی اسمبلی: حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظورقومی اسمبلی: حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظوراس قتل عام پر آنکھیں بند کرنے سے کام نہیں چلے گا، اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم کا ایوان میں اظہار خیال
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 02:00:26