جب بنگلہ دیش کے بانی صدر شیخ مجیب الرحمان اور ان کے خاندان کو قتل کیا جارہا تھا...
جب بنگلہ دیش کے بانی صدر شیخ مجیب الرحمان اور ان کے خاندان کو قتل کیا جارہا تھا تو حسینہ واجد اور ان کی ایک بہن ملک سے باہر تھیں۔ شاید اللہ نے انہیں شیخ مجیب کی وراثت کے لئے زندہ رکھا تھا۔ حسینہ واجد نے دور طالب علمی میں بھی سیاست کی تھی اور پھر عملی سیاست میں بھی تربیت کے تمام مراحل سے گزریں ۔ وہ جیل بھی گئیں اور لوگوں کو جیلوں میں بھی ڈالا ۔
ایک وقت تھا کہ وہ بنگلہ دیش میں بھی مقبول تھیں اور پاکستان جیسے ملک میں بھی لوگ بنگلہ دیش کی ترقی کی مثالیں دیا کرتے تھے لیکن پھر وہی ہوا جو اکثر ہوا کرتا ہے۔ شیخ حسینہ نےعوام کی خدمت کی بجائے اپنی خواہشات کی تکمیل کو اپنی منزل بنا لیا۔ وہ تکبر کا شکار ہوگئیں۔ انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مخالفین کو دبانے اور انتقام کی آگ ٹھنڈا کرنے کو ترجیح دی۔ جماعت اسلامی پر پابندی لگا دی۔ ماضی کی تلخیوں کو دوبارہ تازہ کیا۔ البدر، الشمس اور پاکستانی فوج کا ساتھ دینے والے رضاکاروں کو پھانسیاں...
چونکہ سیاسی جماعتوں کو جبر کے ذریعے غیرمؤثر کردیا گیا تھا جبکہ غبار نے تو کسی نہ کسی جگہ نکلنا ہوتا ہے اس لئے سیاستدانوں کی بجائے طلبہ میدان میں نکلے۔ انہوں نے کوٹہ سسٹم کے خلاف آواز اٹھانا شروع کی۔ کوٹہ سسٹم کے تحت بنگلہ حکومت کی 54 فی صد ملازمتیں مخصوص طبقات میں تقسیم کی جاتی ہیں اور صرف 46 فی صد میرٹ پر دی جاتی ہیں۔ جب طلبہ نے احتجاج کیا تو شیخ حسینہ واجد نے انہیں کچلنے کا فیصلہ کیا ۔اپنے ریاستی تشدد کو جواز دینے کے لئے شیخ حسینہ نے ان مظاہرین کے لئے رضاکار کا لفظ استعمال کیا اور یہ غلطی ان...
یہ صورت حال دیکھتے ہوئے شیخ حسینہ واجد نے ملک بھر میں کرفیونافذ کردیا لیکن ریٹائرڈ فوجیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی فوج پر زور دیا کہ وہ عوام کے خلاف نہ آئیں۔ ایک روز قبل حسینہ واجد کہہ رہی تھیں کہ وہ نہ استعفیٰ دیں گی اور نہ مظاہرین کو کوئی رعایت لیکن پیر کو جب بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ نے کہا کہ وہ اپنے عوام کے ساتھ رہیں گے تو حسینہ واجد اقتدار اور ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔ انہوں نے ملک چھوڑنے سے قبل ایک خطاب کی خواہش ظاہر کی لیکن انہیں یہ موقع بھی نہ دیا گیا۔ چنانچہ وہ اپنے پسندیدہ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کا طلباء کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمشنر کو فون
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش مظاہرے، ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کواحتجاج سے دور رہنے کا مشورہاسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی حفاظت یقینی بناتے ہوئے وہ کیمپس میں اپنے کمروں سے باہر نہ نکلیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلباء کو اپنی حفاظت کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے اور احتجاج...
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کا ’پاکستان اور سقوط ڈھاکہ‘ سے کیا تعلق ہے؟اس احتجاج میں شریک طلبا رہنماوں کا کہنا ہے کہ ان کو وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حالیہ بیان نے تعیش دلایا جس میں ان طلبا کے مطابق وزیر اعظم نے کوٹہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو 1971 کی جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے والے ’رضاکاروں‘ سے تشبیہ دیا۔
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش مظاہرے: پاکستانی ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کو احتجاج سے دور رہنے ...بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے حفاظت یقینی بناتے ہوئے وہ کیمپس میں اپنے کمروں سے باہر نہ نکلیں۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلباکو اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنی اور احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیتے...
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش مظاہرے: پاکستانی ہائی کمیشن کا پاکستانی طلبا کو احتجاج سے دور رہنے ...بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے حفاظت یقینی بناتے ہوئے وہ کیمپس میں اپنے کمروں سے باہر نہ نکلیں۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلباکو اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنی اور احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیتے...
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش میں کرفیو: کیا یہ پُرتشدد مظاہرے روکنے کا واحد اور آخری حل ہے؟یہ بنگلہ دیش کی تاریخ کے بدترین احتجاجی مظاہرے ہیں جن میں اتنے کم عرصے میں ایک سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی روز سے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکمران سیاسی جماعت کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں جاری...
مزید پڑھ »