بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 2009 میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو 16 سال کی قید کے بعد رہا کیا ہے۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 16 سال سے قید 178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق شیخ حسینہ کے دور میں ان فوجی اہلکاروں کو 2009 کی پرتشدد فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر ناکام فوجی بغاوت پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم شفاف ٹرائل اور قانونی تقاضے مکمل نہ کرنے پر شدید تنقید ہوئی تھی۔ بعد ازاں ان میں سے زیادہ تر کو قتل کے الزام سے بری کردیا گیا تھا لیکن رہائی پھر بھی نصیب نہ ہوئی تھی۔ شیخ
حسینہ کے دور حکومت میں 2009ء کی دو روزہ بغاوت کی بنیاد دراصل عام فوجیوں میں برسوں سے پائے جانے والا غصہ تھا۔ یہ فوجی اپنی تنخواهوں میں اضافے اور اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خلاف اپیلیں کرتے رہے لیکن شیخ حسینہ نے ایک نہ سنی تھی۔ جس پر فوجیوں نے اپنے حقوق کے لیے منظم ہونا شروع کیا تو شیخ حسینہ نے اسے حکومت کے خلاف فوجی بغاوت قرار دیکر اپنی ہی فوج کیخلاف کرک ڈاؤن آپریشن کرایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طلبا تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کا 15 سالہ دورِ حکومت کا سورج ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا تھا۔ شیخ حسینہ واجد اپنی جان بچا کر بھارت فرار ہوگئی تھیں اور تاحال وہیں مقیم ہیں جب کہ بنگلادیش میں ان کے خلاف کرپشن اور قتل کے متعدد مقدمات چل رہے ہیں
بنگلہ دیش فوجی بغاوت رہائی شیخ حسینہ کرپشن قتل
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بنگلہ دیش کے سابق وزیراعظم شیخ ح asinہ کو ویزہ کی توسیع دینے پر موقت حکومت نے ابہام جھلکایابنگلہ دیش کی موقت حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ ح asinہ کو ویزہ کی توسیع دینے پر خدشات ظاہر کیں، جس کے بعد ان کی پاسپورٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔
مزید پڑھ »
3 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو 52 سال قید کی سزابرطانیہ کی عدالت نے مشہور امریکی گلوکارہ سے متعلق ڈانس ایونٹ میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو 52 سال قید کی سزا سنا دی۔
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش اور پاکستان: بھارت کی کالونی سے آزادی کی منزل کی طرفجرمنی کی مثالیں پیش کرتے ہوئے سیاست میں مستقل دوست یا دشمن نہ ہونے کی بات ثابت کی جاتی ہے۔ یورپ کی جنگوں سے اتحاد تک کی کہانی پیش کی جاتی ہے اور اس کے برعکس، پاکستان اور بنگلہ دیش کی تاریخ میں تقسیم کے بعد نفرت کی داستان اور بھارتی مداخلت کا ذکر کیا جاتا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں بنگلہ دیش کی بھارتی کالونی بننے کی بات کی جاتی ہے لیکن حالیہ احتجاج کے بعد بدلتی صورتحال کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی اور پاکستان کے قریب ہونے کا تاثر پیش کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھ »
بنگلا دیش: شیخ حسینہ سمیت 97 افراد کے پاسپورٹ منسوخبنگلا دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد سمیت 97 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیئے ہیں، جن پر قتل، تشدد اور غیرقانونی گرفتاریوں کے مقدمات چل رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
بھارت کی کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزے میں توسیعبنگلا دیش کی عبوری حکومت نے ہلاکتوں میں ملوث ہونے پر حیسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا ہے
مزید پڑھ »
تربیت کے دوران فرانس میں یوکرائنی فوجیوں کی بغاوتفرانس میں تربیت کے دوران کئی دوجن یوکرائنی فوجیوں نے بغاوت کی ہے، جس کی وجہ سے یوکرائنی فوج میں مسائل کو ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھ »