بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی

Bcb خبریں

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی
CricketPcb
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

بنگلادیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کے بجائے اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی

لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش قبول کرلی۔

یاد رہےکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے جو راولپنڈی اور کراچی میں بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔بنگلا دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلا دیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا ڈھاکا میں حالیہ واقعات کی وجہ سے بنگلا دیش ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں، لہٰذا پی سی بی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پہلے بھیجنے کی دعوت دی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں سے قبل مناسب ٹریننگ کے مواقع میسر ہوں۔بنگلادیش اے ٹیم نے 7 اگست جبکہ سینیئر ٹیم نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہےکہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہماری ٹیم کو اضافی ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ہے، اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو موسمی حالات سے ہم آہنگ میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہتر تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Cricket Pcb

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے ...چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے کرلیے،گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہو گی،ہر کھلاڑی کا ہر تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا، کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ لازمی کھیلنا ہوگی جس...
مزید پڑھ »

بورڈ نے تینوں فارمیٹس کھیلنے والوں کے گرد شکنجہ کَس دیا؟بورڈ نے تینوں فارمیٹس کھیلنے والوں کے گرد شکنجہ کَس دیا؟پی سی بی نے بڑے مقصد کی جانب پیشقدمی بڑھا دی
مزید پڑھ »

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پرپی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے ...لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈنے بھارتی بورڈسے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ہندوستانی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستانی حکومت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان کے سفر کے لیے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو...
مزید پڑھ »

پی سی بی کا گلوبل ٹی ٹوئنٹی کیلئے بابر، رضوان اور شاہین کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہپی سی بی کا گلوبل ٹی ٹوئنٹی کیلئے بابر، رضوان اور شاہین کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہبابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں پاکستان ٹیم کو ان کی خدمات درکار ہونگی، پی سی بی
مزید پڑھ »

روہت شرما کی ایڈیٹڈ تصویر میں'توند' چھپانے کی کوشش، صارفین کے پہچاننے پر پوسٹ ڈیلیٹ کردیروہت شرما کی ایڈیٹڈ تصویر میں'توند' چھپانے کی کوشش، صارفین کے پہچاننے پر پوسٹ ڈیلیٹ کردیاس کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے اصل تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں
مزید پڑھ »

پاکستان نے آئی سی سی کی مشاورت سے چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دیپاکستان نے آئی سی سی کی مشاورت سے چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دیآئی سی سی چیف فنانس آفیسر انکر کھنہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ایف او جاوید مرتضی نے یہ بجٹ تیارکیاہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 04:21:47