یہ مضمون فینانہ فرنام کی بچوں کی کہانیوں کی مختصر لہجے پر مبنی ہے اور اس سے بچوں کی توجہ کی مدت میں کمی کی بات کرتا ہے۔
فینانہ فرنام کی تحریر کردہ بچوں کی کہانیوں کا مسودہ ’’ روشن خواب روشن کہانیاں‘‘ میرے لیے خوشی اور فخر کا باعث بنا۔ یہ کہانیاں نہ صرف بچوں کے لیے بہترین سبق اور تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ ان میں موجود پیغامات زندگی کے اہم پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہیں۔ جب میں نے ان کہانیوں کو پڑھا تو مجھے ایک بات نے خاص طور پر متاثر کیا وہ یہ کہ ان کی کہانیاں بہت مختصر ہیں۔ یہ بات میری توجہ کا مرکز بن گئی کیونکہ بچوں کے لیے کہانیاں ہمیشہ تفصیل کے ساتھ لکھی جاتی رہی ہیں، لیکن فینانہ کا جواب سن کر جس میں اس نے بتایا کہ
’’آج بچوں کی توجہ بہت کم ہو چکی ہے ‘‘ یہ جان کر میں یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ کیا واقعی موجودہ دور میں بچوں کی توجہ کی مدت میں اتنی کمی آ گئی ہے؟ اور اگر ایسا ہے تو اس کا کیا اثر پڑ رہا ہے۔ فینانہ نے کہا کہ ’’ آج کے بچے مختلف اقسام کی مصروفیات میں الجھے رہتے ہیں۔ اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، وڈیو گیمز، سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل ذرایع نے ان کی زندگیوں کو اس قدر متاثر کیا ہے کہ ان کی توجہ بہت جلد کسی اور طرف مبذول ہو جاتی ہے، وہ جو بھی کچھ کرتے ہیں اس میں ایک تیز رفتاری اور شور ہوتا ہے۔ ان کی زندگی کے بیشتر حصے میں اسکرین کی موجودگی ہوتی ہے جو کہ ان کی توجہ کو بار بار مختلف چیزوں میں تقسیم کرتی ہے۔‘‘ یہ جواب سن کر میں نے مزید سوچا کہ آیا یہ ایک حقیقت ہے یا محض ایک عارضی رجحان؟ کیا واقعی بچوں کی توجہ کی مدت میں اتنی کمی آئی ہے؟ اور اس کے کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟ پہلا سوال جو میرے ذہن میں آیا وہ یہ تھا کہ کیا واقعی بچوں کی توجہ میں اتنی کمی آ چکی ہے؟ اس سوال کا جواب ہمیں موجودہ سماجی اور ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں میں ملتا ہے۔ آج سے چند دہائیاں پہلے بچوں کے لیے کہانیاں ایک اہم ذریعہ تھیں جو نہ صرف ان کے تخیل کو جلا بخشتی تھیں بلکہ ان کے کرداروں کی اخلاقی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتی تھیں۔ کتابوں میں ہر کردار کی جذباتی گہرائی پیچیدہ پلاٹ اور تفصیل ہوتی تھی جو بچوں کے ذہنوں میں ایک تصویر بناتی تھی، مگر اب بچوں کی زندگی میں ٹیکنالوجی کا ایسا غلبہ ہے کہ کتابوں کی جگہ وڈیو گیمز اور سوشل میڈیا پر موجود مواد نے لے لی ہے۔ ان تمام چیزوں نے بچوں کی توجہ کو ایک نئے انداز میں ڈھال دیا
بچوں کی توجہ، ٹیکنالوجی، کہانیاں، سماجی تبدیلی، بچ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کردیہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
مزید پڑھ »
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردیہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
مزید پڑھ »
کابینہ سے 8 آئی پی پیز کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدے منظور، قومی خزانے کو 238 ارب فائدہ ہوگاآئی پی پیز سے معاہدوں کے بعد عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، حکومت عام آدمی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ہرممکن اقدامات کررہی ہے: وزیراعظم
مزید پڑھ »
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکمدسمبر کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی کی توقعات سے ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کا خدشہ ہے، ماہرین
مزید پڑھ »
ماضی کی مقبول جوڑی کرینہ اور شاہد کپور برسوں بعد ایک ساتھ، تصویر وائرلاداکار اسکول میں منعقد ایک تقریب میں اپنے بچوں کی پرفارمنس دیکھنے کیلئے شریک ہوئے
مزید پڑھ »
سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں تیسری بار ایک سال کی توسیع کر دیسعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں تیسری بار ایک سال کی توسیع کر کے پاکستان کو قرضوں کی واپسی سے بچانے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھ »