اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ اور جارحانہ پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت، افغانستان میں بھی قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
تفصیل کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت وزارت خارجہ میں خطے میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اعلیٰ عسکری حکام اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزارت خارجہ میں منعقدہ اس اہم اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنی داخلی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے بھارت لائن آف کنٹرول پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی اور علاقائی فورم پر اٹھاتے ہوئے اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں بھارتی سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اٹھائے گئے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور انہیں مزید اجاگر کرنے کیلئے کیلئے مختلف تجاویز کو زیر غور لایا گیا جبکہ افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کے مختلف امور پر مشاورت کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیںاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کورونا کے پیش نظر
مزید پڑھ »
کیا ٹک ٹاک کے ذریعے آپ کے بچے کی جاسوسی کی جارہی ہے؟لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر مغربی ممالک میں پابندی عائد کی جا رہی ہے جس کی وجہ یہ الزام ہے کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے چینی حکومت لوگوں کی
مزید پڑھ »
ظفر مرزا کی صوبوں سے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی اپیلظفر مرزا کی صوبوں سے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان امریکہ کے ساتھ انڈین بحریہ کی مشقیں - BBC News اردوانڈین اور امریکی بحریہ کی بحر ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں کیا چین کے لیے کوئی پیغام ہیں،خاص طور پر ایسے ماحول میں جب لداخ کی وادی گلوان میں انڈیا اور چین کے مابین شدید کشیدگی ہو؟
مزید پڑھ »
بھارت ریاست کیرالہ میں 3 ماہ کے دوران 66 بچوں کی خودکشیبھارت، ریاست کیرالہ میں 3 ماہ کے دوران 66 بچوں کی خودکشی India Kerala 66Children Suicide ThreeMonths Committed CoronaVirusLockDown MentalProblems PMOIndia
مزید پڑھ »
بھارت: شادی کی سائٹ کے ذریعے متعدد خواتین سے لاکھوں روپے کا فراڈمہیش عرف جگناتھ رشتوں کی سائٹ کے ذریعے خواتین سے رابطے میں آتا اور ان سے لاکھوں روپے ہڑپ لیتا۔ پولیس کے مطابق وہ خواتین کو اپنی امارت کا یقین دلاتا۔
مزید پڑھ »