بھارت میں مسلم کش فسادات،ہزاروں بنگلا دیشی مسلمان سڑکوں پر نکل آئے،احتجاج،مظاہرے
رساں ادارے کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پانچ روز سے احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے، مسلمانوں کی درگاہ اور مساجد پر حملے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کی نسل کشی رکوائی جائے اور مسلمانوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ وہ اپنا آئندہ ماہ دورہ بھارت منسوخ کر دیں۔ دوسری طرف مشتعل ہجوم نے ایک مسلمان کے گھر کو آگ لگا دی جس کے باعث 85 سالہ خاتون جان بحق ہو گئی، اکبری نامی خاتون دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئی۔
حالات قابو سے باہر ہونے کے بعد بھارتی فوجیوں نے گشت شروع کر دیا ہے، نئی دہلی میں ایسا لگ رہا ہے جیسے ہو کا عالم ہے اور مقبوضہ کشمیر والا منظر سامنے آ رہا ہے۔ دہلی کے شمال مشرقی محلے میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران شہید ہونیوالی مساجد میں مسلمانوں نے پہلی بار ہفتہ وار نماز جمعہ ادا کی ہے۔ دریں اثناء عالمی میڈیا بھی نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کو سامنے لے آیا ہے، جس کے بعد بین الاقوامی میڈیا پر بھی بھارت میں ہونے والے مسلم کش فسادات پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی بھارت میں مسلم کش فسادات کے واقعات کی مذمتعثمان بزدار نے مودی سرکار کو خبر دار کردیا تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
صدر ٹرمپ کا دورہ بھارت: خطے میں مفادات کے نئے کھیل کا آغاز - Opinions - Dawn News
مزید پڑھ »
اسلامی تعاون تنظیم کی بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات کی مذمت
مزید پڑھ »
بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر ترک صدر کی شدید مذمتبھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر ترک صدر کی شدید مذمت India Muslims Killing RTErdogan Erdogan Condemn
مزید پڑھ »
بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر ترک صدر کی شدید مذمتترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے جمعرات
مزید پڑھ »
مسئلہ کشمیر پرجلد فیصلہ بھارت کے حق میں بہتر ہوگا
مزید پڑھ »