بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لیے میزبان ملک کے نام 'پاکستان' کو جرسی پر چھاپنے پر اعتراض کا اظہار کیا ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے 'کرکٹ میں سیاست' کو تنقید کی ہے۔
پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل نیا تنازع کھڑا کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب بھارتی
کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل لاگو ہونے کے بعد اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی تاہم پاکستان ایونٹ میزبان ہے اور آئی سی سی قوانین کے تحت جو ملک میزبانی کررہا ہوتا ہے ایونٹ کی جرسی پر اس ملک کا نام درج ہوتا ہے لیکن بھارت اب یہاں بھی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا کی جرسیوں پر پاکستان کا نام چھاپنے سے انکار کرکے 'کرکٹ میں سیاست' لانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کپتان روہت شرما کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جارہا ہے تاکہ میزبان کا نام خراب کیا جاسکے۔عہدیدار نے کہا کہ اب جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض صاف طور پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔जनر 19, 2025 02:53 PMبیماری سے نبردآزما ونود کامبلے کی اہلیہ کرکٹر کا سہارا بن گئیںپی ایس ایل 10 میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں، پی سی بی الگ سے کتنی رقم ادا کرے گا؟مشہور امریکی اداکار نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں
PAKISTAN BCCI ICC CHAMPIONS TROPHY HYBRID MODEL JERSEY POLITICS
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پلیئرز ڈرافٹ میں نام کیوں شامل کیا؟ احمد شہزاد بورڈ پر برہمپاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کے نشتر برسا دیے
مزید پڑھ »
پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلانپاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے.
مزید پڑھ »
یوٹیوب کیریئر چھوڑنے والی بھارتی یوٹیوبر نے 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری میں 0 روپے کی واپسی کا اعلان کیابھارتی یوٹیوبر نالنی جوناگڑھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد کوئی آمدنی نہ ملنے پر یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ساحل خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کیابھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ نے اسلام قبول کر لیا ہے، اداکار نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس خوشی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھ »
بھارت چین کے دو نئی کاؤنٹیوں پر شدید احتجاج کرتا ہےبھارت نے چین کے دو نئی کاؤنٹیوں کے قیام پر شدید احتجاج کیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ ان کاؤنٹیوں کا کچھ حصہ لداخ میں آتا ہے، جو بھارتی علاقہ ہے۔
مزید پڑھ »
جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں 148 رنز کا ہدف مکمل کرنے پرسنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 27 رنز پر 3 وکٹ گنوائیں۔
مزید پڑھ »