یوٹیوب کیریئر چھوڑنے والی بھارتی یوٹیوبر نے 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری میں 0 روپے کی واپسی کا اعلان کیا

Techno خبریں

یوٹیوب کیریئر چھوڑنے والی بھارتی یوٹیوبر نے 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری میں 0 روپے کی واپسی کا اعلان کیا
یوٹیوبسرمایہ کاریناکام
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 46%
  • Publisher: 53%

بھارتی یوٹیوبر نالنی جوناگڑھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد کوئی آمدنی نہ ملنے پر یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کی ایک خاتون یوٹیوب ر نے اپنے چینل کی کامیابی کے لیے لاکھوں کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود بہتر رزلٹ نہ ملنے پر یوٹیوب چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی 250 سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ مختصر پیغامات کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر ایک پوسٹ بہت تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں بھارت ی یوٹیوب ر نالنی جوناگڑھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پچھلے تین سال میں اپنے چینل پر 8 لاکھ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کے بعد مزید مواد تخلیق کرنا چھوڑ رہی ہیں۔ انھوں نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب انھیں یوٹیوب سے کوئی

آمدنی نہیں ملی۔ نالنی جوناگڑھ یوٹیوب پر Nalini`s Kitchen recipe کے نام سے کوکنگ چینل چلاتی تھیں۔ نالنی نے اپنی ٹویٹ میں باورچی خانے کے لوازمات اور اسٹوڈیو کا سامان فروخت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یوٹیوبر نے لکھا ہے کہ ’’میں اپنے یوٹیوب کیریئر میں ناکام رہی ہوں، اس لیے میں اپنے باورچی خانے کے تمام لوازمات اور اسٹوڈیو کا سامان فروخت کررہی ہوں۔ اور اور فالو اپ پوسٹ میں نالنی نے یوٹیوب سے ہونے والے مالی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میں آج یہ اعتراف کرتی ہوں کہ میں نے باورچی خانے کی تعمیر، اسٹوڈیو کا سامان خریدنے اور پروموشن کے لیے اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً 8 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ لیکن واپسی؟ 0 روپے۔‘‘ نالنی کی پوسٹیں وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اسے ہار نہ ماننے کی تاکید کی ہے۔ تاہم نالنی نے اپنے فیصلے کی وجوہات میں لکھا کہ اس کی تین سال کی لگن، 250 سے زیادہ ویڈیوز کے باوجود کوئی بامعنی نتیجہ نہیں نکلا۔ نالنی نے دیگر لوگوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ ’’آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی تھوڑی قسمت کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا یہ عقلمندی ہے کہ آمدنی کے بنیادی ذریعے کے طور پر ان پر انحصار نہ کریں۔ اگلے دن آپ کے بیدار ہونے سے پہلے ہی آپ کی ’دکان‘ بند ہوسکتی ہے۔‘

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

یوٹیوب سرمایہ کاری ناکام یوٹیوبر نالنی جوناگڑھ بھارت

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

یو کے کی بجلی کی ترسیل سسٹم کو تقریبا دوگنا کرنے کا منصوبہیو کے کی بجلی کی ترسیل سسٹم کو تقریبا دوگنا کرنے کا منصوبہNacional Grid نے یوکے کی بجلی کی ترسیل سسٹم کو تقریبا دوگنا کرنے کے لیے 35 بلین پونڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »

مریم نواز کا دورہ، چینی کمپنیاں پنجاب میں اربوں کی سرمایہ کاری پر رضامندمریم نواز کا دورہ، چینی کمپنیاں پنجاب میں اربوں کی سرمایہ کاری پر رضامندمریم نواز کی زیر صدارت انویسٹمنٹ کانفرنس میں سولر انرجی سمیت دیگر کمپنیوں نے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا اعلان کیا
مزید پڑھ »

ملک سے ہجرت میں بے لگام اضافہ ہوا ہے، 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے: مزمل اسلم کا دعویٰملک سے ہجرت میں بے لگام اضافہ ہوا ہے، 2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے: مزمل اسلم کا دعویٰاسٹاک مارکیٹ سےبیرونی سرمایہ کاری کی تیزی سے واپسی جاری ہے اور ملک میں بیرون سرمایہ کاری تاریخ کی کم ترین سطح پرآچکی ہے: مشیر خزانہ کے پی
مزید پڑھ »

پنجاب کی تھیٹر انڈسٹری کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائےپنجاب کی تھیٹر انڈسٹری کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائےپنجاب کی تھیٹر انڈسٹری نے حکومت سے مطالبت کی کہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والے سات کروڑ دس لاکھ روپے کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے۔
مزید پڑھ »

کراچی میں 5 سیکنڈ میں 55 لاکھ روپے چھیننے کی واردات، ویڈیو سامنے آگئیکراچی میں 5 سیکنڈ میں 55 لاکھ روپے چھیننے کی واردات، ویڈیو سامنے آگئیکراچی میں 5 سیکنڈ میں 55 لاکھ روپے چھیننے کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی
مزید پڑھ »

سبزی خور افراد زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں، تحقیقسبزی خور افراد زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں، تحقیقتحقیق میں ماہرین کی ٹیم نے تقریباً دو لاکھ برطانوی شہریوں کا سروے کیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-20 23:44:51