بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار ایک اور لڑکی کو جلا دیا گیا ARYNewsUrdu
اترپردیش : بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کوجلا دیا گیا ، جس کے باعث لڑکی کا 60 سے 60 فیصد جسم جھلس گیا ہے ، متاثرہ لڑکی کومارچ میں اناؤ کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں زیادتی کا شکار لڑکی کوجلا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 23 سالہ متاثرہ لڑکی زیادتی کیس کی سماعت میں شرکت کے لئے عدالت جارہی تھی کہ کچھ افراد نے اسے جلا دیا، جس کے باعث لڑکی ساٹھ سے سترفیصد جھلس گئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو مارچ میں اناؤ کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور متاثرہ لڑکی نے گاؤں کے بااثرافراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
یاد رہے گذشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا تھا اور مقامی پولیس نے زیادتی کرنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا تھا۔خیال رہے بھارتی ریاست تلنگانہ میں زیادتی کے بعد جلائی گئی لیڈی ڈاکٹر پریانکا ریڈی کی ہلاکت کے بعدبھارت میں ایک بار پھر خواتین پر تشدد اورریپ پر بحث چھڑ گئی تھی، جس کے بعد نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ کیا جاتا ہے جبکہ خواتین پر تشدد، ریپ، تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں...
اس سے قبل مئی 2018 میں بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں لڑکی کےساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں گاؤں کے سردار کو مطلع کرنے پر متاثرہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چودہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لڑکی کا ہاتھوں کو ایک دوسرے میں سے گزارنے کا کرتبلڑکی کا ہاتھوں کو ایک دوسرے میں سے گزارنے کا کرتب ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
بھارت میں نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا پھر اس کے ساتھ ۔۔۔ایسا واقعہ کہ شیطان بھی کانپ اٹھےممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں ایک اور ہولناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے
مزید پڑھ »
بھارت کا مشہور سیاحتی ساحل زہریلی جھاگ سے سفیدبھارت کا مشہور سیاحتی ساحل زہریلی جھاگ سے سفید India MarinaBeach CurrentlyCovered ToxicWhiteFoam Pollution
مزید پڑھ »