یہ مضمون بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی کردار اور ان کی قربانیوں کو دکھاتا ہے جو پاکستان کی جمہوریت کے فروغ کے لیے دی گئی تھیں۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ سیاسی رہنما ؤں، کارکنان اور گمنام ہیروز کی جانب سے جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کی ان گنت مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ آزادی سے قبل اور آزادی حاصل کرنے کے بعد بھی، مقبول رہنماؤں کو اکثر نا معلوم قوتوں نے نشانہ بنایا تاکہ عوام کے حقوق اور خود مختاری کی آواز کو خاموش کیا جا سکے۔ ان عظیم شخصیات میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی شامل ہیں، جو نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور پاکستان کی سب سے بااثر سیاسی شخصیات میں سے
ایک تھیں، انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ 27 دسمبر کی سرد ہوائیں ایک غیر متوقع اور گہری اداسی لے آئیں، جس نے سیاسی اور جمہوری خلا کو مزید گہرا کر دیا، اس دن، راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے کے دوران ، بینظیر بھٹو کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پاکستان کے عوام گہرے غم اور غیر یقینی صور تحال میں مبتلا ہو گئے۔ 17سال قبل، ہم نے ایک عالمی رہنما کھو دیا۔ تاہم، ان کا سیاسی فلسفہ آج بھی ہمارے لیے ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ آج بھی پاکستان کے وفاق کی علامت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اپنی زندگی میں انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن ان کی مقصد سے وابستگی غیر متزلزل رہی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اس وقت سنبھالی جب آزادیوں کو محدود کر دیا گیا تھا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عام تھیں اور آزادی اظہار کو غیر جمہوری قوتوں نے کچل دیا تھا۔ آمر حکومتوں نے انہیں پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے پاکستانی عوام کی امیدوں کو زندہ رکھا اور جمہوریت اور شراکتی وفاقیت کے نظریات کو فروغ دیا۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور سیاسی بصیرت نے، صبر، جرات اور برداشت کے ساتھ، ظلم و ستم کی زنجیریں توڑنے کے ان کے عزم کو مضبوط کیا
بینظیر بھٹو شہید جمہوریت پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی رہنما
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خواتین کا سیاسی کردار پی ٹی آئی کو بڑا فائدہ نہ پہنچا سکانصرت بھٹو، بینظیر بھٹو اورکلثوم نواز نے بھی سیاسی کردار ادا کیا اور فائدہ لیا
مزید پڑھ »
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مستردانفرادی طور پر درخواستگزار سے ہمدردی ہے لیکن بطور جج قانون کے مطابق فیصلے کے پابند ہیں، تحریری فیصلہ
مزید پڑھ »
بینظیر بھٹو کی سیاست اور شہادت: ہماری تاریخ کا اہم بابیہ مضمون سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی زندگی، سیاست اور شہادت پر روشنی ڈالتا ہے۔ انہوں نے مارشل لا کے خلاف مزاحمت کی اور مفاہمت کا راستہ بھی اپنایا، مگر ان کی حکمرانی کو قبول کرنے والی تنگ نظر سیاست کی وجہ سے تباہ ہو گئی۔ انہوں نے سیاست کا آغاز اپنے والد سے شروع کیا اور اپنی شہادت پر اس کا انجام لیا۔ مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کبھی آزاد اور منصفانہ انتخابات نہ ہو پائے اور مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے کی وجہ سے۔
مزید پڑھ »
KP CM گاندھاپور نے قائد اعظم کی یوم پیدائش مبارک فرمائیخیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے موقع پر ملک کو مبارکباد دی۔ انہوں نے قائد اعظم کو ایک عظیم رہنما کے طور پر سراہا ہے جو مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کی خواب کو حقیقت میں بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلماں دشمنی نے ایک علیحدہ ریاست کی ضرورت کو ثابت کیا اور مسلمانوں کو ایک آزاد ماحول میں سانس لینے کا موقع دیا۔
مزید پڑھ »
اسپتال میں خاتون سے زیادتی کا سنگین واقعہراولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں ایک خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
پیپلزپارٹی شہید بے نظیرآباد ڈویژن کا زرداری ہاؤس میں نثار کھوڑو کی زیرصدارت اجلاسبے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں تاریخی جلسہ عام ہوگا جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے
مزید پڑھ »