راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں ایک خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں بیٹی کے علاج کے لیے موجود خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اسپتال میں سکیورٹی گارڈ نے زیادتی کی، جس پر اس نے اسپتال میں شدید پریشانی کے عالم میں ہینڈ سینیٹائزر پی لیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی 9 سالہ بیٹی اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج ہے۔ اس کی دیکھ بھال کے لیے وہ یہاں تھی کہ رات کے وقت اسپتال کے واش روم گئی،
جہاں شاہ زیب نامی گارڈ پیچھے آ گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیا، جس کے بعد وارث خان پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی
زیادتی اسپتال راولپنڈی سیکیورٹی گارڈ پولیس
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فرانس؛ 3 رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ پر 14 برس قید کی سزاطالبہ کو 2017 میں ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے 600 ملزمان کی تھانے منتقلی؛ سکیورٹی نہ ہونے پر پولیس حوالگی سے دستبرداراتنی زیادہ تعداد میں ملزمان لے جانے سے کوئی واقعہ ہونے کا خدشہ ہے، پولیس کا مؤقف
مزید پڑھ »
پالتو بِلی ’سوکن‘ بن گئی، اہلیہ نے جلن کے مارے شوہر پر مقدمہ دائر کردیامیرا شوہر مجھ سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے، خاتون کا دعویٰ
مزید پڑھ »
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں 43 سال چلنے والا مقدمہ: جب بہن کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوانے کے لیے ہندو جج نے قرآن کی آیت کا حوالہ دیاانڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں برسوں کی قانونی لڑائی کے بعد عدالت نے خاتون کے حق میں والد کی وراثت سے حصہ دینے کا حکم سُنایا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ کھارادر میں نجی اسپتال کے باہر فائرنگ سے خاتون جاں بحقفاطمہ کو اس کے مقتول شوہر کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، ایس ایس پی عارف عزیز
مزید پڑھ »
پشپا 2 سے متاثر ہوکر گوالیار میں کان کاٹنے کا واقعہ، پولیس حرکت میں آگئیواقعہ کاجل ٹاکیز میں پیش آیا جہاں متاثرہ شخص شبیر خان کا تھیٹر کے کینٹین اسٹاف سے کھانے کے بل پر جھگڑا ہوا
مزید پڑھ »