میرا شوہر مجھ سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے، خاتون کا دعویٰ
بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف کرناٹکا ہائی کورٹ میں ظلم کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کا شوہر ان سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے۔بھارتی خاتون کی اس مضحکہ خیز درخواست پر جس میں شوہر کے خلاف غیر سنجیدہ شکایت درج کرائی گئی، جج نے خاتون کو ڈانٹ پلادی ہے۔
جسٹس ایم ناگاپراسنا نے کہا کہ شکایت میں ظلم یا ہراسانی کا کوئی خاص الزام نہیں لگایا گیا ہے۔ اس کے بجائے مدعی نے شوہر کے بارے میں کہا کہ وہ بجائے اس کے گھر میں موجود پالتو بلی کی دیکھ بھال زیادہ کرتا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جب بھی وہ اپنے شوہر سے اس رویے کے بارے میں بات کرتی تو وہ دونوں بحث پر الجھ جاتے اور ایک دوسرے کو طعنے دیتے۔مزید برآں بیوی نے یہ بھی شکایت کی کہ بلی اس پر کئی بار حملہ کرچکی ہے اور اسے نوچ چکی ہے جبکہ شوہر اس بارے میں کچھ نہیں کرتا۔
عدالت نے اس غیرسنجیدہ مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے شوہر کے خلاف تحقیقات کو روک دیا اور خاتون کو اس فضول شکایت پر ڈانٹا۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی؛ حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق، کیماڑی سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمدپولیس نے شبہے کی بنیاد پر خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کرلی
مزید پڑھ »
ایمن سلیم کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ اداکارہ نے خوشخبری سنا دیاداکارہ کے شوہر نے انہیں بیٹے کی خوشخبری دینے پر لگژری گاڑی تحفے میں دے دی
مزید پڑھ »
2 کمسن بچوں کی موت کا معما حل ہوگیا، قاتل سوتیلی ماں نکلیملزمہ نے شوہر کے کہنے پر سوتن کے لے پالک بیٹے کو قتل کیا، بیرون ملک فرار شوہر بھی ریکارد یافتہ ڈاکو ہے
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے 102 کارکنان 26 نومبر مقدمے سے ڈسچارج، عدالت کا دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا سخت حکمانسداد دہشت گردی کی عدالت نے 87 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
مزید پڑھ »
کراچی کے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب درخت کاٹنے کی عملیات پر کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیاکراچی کے ریڈ زون میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب درخت کاٹنے والے بلدیہ عظمیٰ نے کراچی کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ 4 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
مزید پڑھ »
لاہور میں سسرالیوں کے تشدد سے لڑکی قتل، شوہر گرفتارملزم جنید نے اپنی بیوی انیقہ پر بیلٹ اور پائپ سے تشدد کیا، مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
مزید پڑھ »