پولیس کے پوچھنے پر اس شخص نے سادگی سے جواب دیا کہ میں اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں اسی لیے بغیر کچھ کہے اسے فون کرتا تھا
جاپان میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایکغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ جاپانی شہری کو حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، جاپان کے شہر اماگاساکی کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کی شکایت پولیس کو لگائی۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اسے روزانہ 100 سے زیادہ گمنام فون کالز کرتا ہے یہاں تک کہ اسے اپنا فون سوئچ آف کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 31 سالہ خاتون کو ابتدا میں نامعلوم شخص کی طرف سے عجیب و غریب فون کالز موصول ہونے لگیں جس میں کالر اس وقت تک خاموش رہتا جب تک خاتون مایوسی کے عالم میں فون بند نہیں کر دیتیں، جب یہ معاملہ کافی عرصے تک جاری رہا تو خاتون اکتا گئیں۔
خاتون کے مطابق کبھی کبھار دن میں درجنوں اور متعدد بار 100 فون آتے تھے لیکن ایک رات جب وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھیں تو خاتون کے ذہن میں آیا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں تو انہیں کوئی فون نہیں آتا، یہ سوچ کر اگلے دن خاتون نے پولیس کو اپنے شبہات سے آگاہ کیا اور بلآخرپولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شوہر کو گرفتار کرلیا۔
جب خاتون کے شوہر سے پولیس نے پوچھا اس نے اپنی ہی بیوی کو عجیب و غریب کالز کے ذریعے ایک ماہ تک کیوں ہراساں کیا، تو اس شخص نے سادگی سے جواب دیا کہ ’میں اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں اسی لیے بغیر کچھ کہے اسے فون کرتا تھا‘۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جاپان؛ اہلیہ کو دن میں 100 بار فون کھڑکانے والا شوہر گرفتارکالیں ہمیشہ گمنام فون نمبر سے آتی تھیں، اس لیے خاتون کالز بلاک بھی نہیں کر سکتی تھی
مزید پڑھ »
اخراجات سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو دوستوں کی مدد سے قتل کرا دیاشوہر ہیمنت شرما نے بیوی کو قتل کروانے کے لیے اپنے دوستوں کی مدد لی اور انہیں ڈھائی لاکھ روپے ادا کیے ۔
مزید پڑھ »
بھارت؛ عید میلادالنبی کے جھنڈے لگانے پر جنونی ہندوؤں کا مسلم آبادی پر حملہپولیس نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق مسلمانوں کو ہی گرفتار کرنا شروع کردیا
مزید پڑھ »
جویریہ عباسی کا دوسرا شوہر کون؟ تفصیلات سامنے آگئیںاداکارہ نے دوسرے شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی
مزید پڑھ »
'شوہر کی دوسری شادی نہ کروانے والی بیوی کو جیل میں ڈال دیا جائے'یاسر نواز نے حکومتِ پاکستان سے نئے قانون کا مطالبہ کردیا
مزید پڑھ »
بالاج ٹیپو قتل کے مبینہ ملزم احسن کی مقابلے سے قبل کی مبینہ آڈیو منظرعام پرآ گئیاحسن شاہ نے مبینہ طور پر جیل سے خاتون دوست کو فون کیا اور ایک پولیس آفیسر کے قتل کی منصوبہ بندی کا خاتون سے ذکر کیا: پولیس ذرائع
مزید پڑھ »