پی ٹی اے نے اپنے بیان میں بیگو نامی ایپ پر فحش اور غیراخلاقی مواد کی موجودگی کا الزام لگاتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ بیگو ہے کیا اور اس میں ایسا کیا ہے کہ اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کورونا کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن اور بندشوں کی وجہ سے دنیا میں فنون لطیفہ کی مختلف شاخوں سے وابستہ افراد یا ایسے کام جن کے لیے براہ راست عوام سے رابطہ ضروری ہو شدید متاثر ہوئے۔ ایسے میں ان لوگوں نے بھی معاش کی خاطر انٹرنیٹ اور ایپس کا سہارا لیا جن میں بیگو بھی شامل ہے۔
پشاور کی رہائشی 'مہک' بھی بیگو کے ان میزبانوں میں شامل ہیں، جو کووڈ-19 کی وجہ سے بےروزگار ہو کر بیگو پر آئیں۔ اس سے پہلے وہ ادویات کی ایک کمپنی میں سپروائزر کی نوکری کر رہی تھیں۔ مہک کہتی ہیں کہ 'سب کے کاروبار بند تھے، مجھے بھی تنخواہ نہیں مل رہی تھی۔ ظاہر ہے پیسوں کی ضرورت سب کو ہے، تو میں بیگو پر آ گئی۔'
انجم نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کی وجہ ان کی ظاہری وضع قطع ہے۔ 'لوگ شکل دیکھتے ہی ذہن بنا لیتے ہیں کہ ان مولوی صاحب سے تو مذہب کی بات ہی ہوسکتی ہے یا کوئی شرعی مسئلہ ہو تو وہ پوچھا جا سکتا ہے، اس پر میں اپنی سمجھ اور علم کے مطابق ان کے سوالات کا جواب بھی دیتا ہوں'۔ مہک کہتی ہیں کہ 'کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ آپ ایسا کچھ کرتی ہی نہیں کہ جو ہمیں اچھا لگے اور ہم آپ کو گفٹس بھیجیں۔'
راولپنڈی کے رہائشی ذیشان عادل پیشے کے اعتبار سے ایک الیکٹرک ٹیکنیشن ہیں۔ انھوں نے 2016 کے اوائل میں بیگو پر جانا شروع کیا، وہ کہتے ہیں کہ 'شروع میں تو یہ محض وقت گزاری کے لیے تھا، پھر کچھ ایسے لوگوں کی براڈ کاسٹ دیکھی جو بہت متاثر کن تھی، کوئی مشہور شخصیات کی نقلیں اتارتا تھا تو کسی کی حس مزاح نے متاثر کیا۔ پھر جب ان لوگوں نے دوستانہ مقابلے شروع کیے اور میں ان کو صرف اس لیے ہارتا دیکھتا کہ انھیں لوگ تحفے زیادہ نہیں دے رہے تو میں نے اپنا کریڈٹ کارڈ بیگو اکاؤنٹس سے منسلک کیا اور انھیں جتوانے...
ان کے مطابق اس صورتحال کا سامنا کرنے کے بعد انھوں نے ایسے لوگوں کو ضرور سمجھایا جو بیگو پر اپنا پیسہ بہا رہے تھے۔ ’میں نے ان کو بتایا کہ ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بعد جب میں رات کو سونے لگتا ہوں تو کتنی تکلیف میں ہوتا ہوں اور بجلی، گیس، پانی کے بلوں کی ادائیگی اور گھر کے دیگر اخراجات کے بارے میں کتنا پریشان ہوتا ہوں۔'
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اہم قانون سازی: حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
جنرل سلیمانی کا قتل؛ ایرانی وزیر خارجہ کا جائے وقوعہ کا دورہ -بغداد: ایران کے وزیر جارجہ جواد ظریف فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد پہلی عراق پہنچ گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ عراق کے دوران ایرانی وزیر خارجہ بغداد کے اس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مقام پر گئے جہاں رواں سال جنوری میں جنرل سلیمانی اور ان …
مزید پڑھ »
تین پاکستانی ایتھلیٹس پر پابندی کا خدشہلاہور: ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا خدشہ ہے، بی سیمپل کی رپورٹس فیڈریشن کو فراہم کردی گئیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں فوجی افسران کو کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟فوج کی مشہور روایت کے مطابق پاکستان کے پہلے آرمی چیف جنرل گریسی کو اپنے ماتحت فوجی افسر کا خط موصول ہوا جس میں آرمی چیف سے پلاٹ لینے کی درخواست کی گئی تھی۔ آرمی چیف نے جواباً پوچھا ’کس قانون کے تحت؟‘ کہا جاتا ہے خط لکھنے والے ایوب خان خود تھے۔
مزید پڑھ »
کیا چٹانوں کا سفوف، ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کم کرسکتا ہے؟ - ایکسپریس اردواگر یہ ترکیب دنیا بھر کی فصلوں پر آزمائی جائے تو فضا سے ہر سال دو ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کم کی جاسکے گی
مزید پڑھ »
فٹبال کا شوق: ایجنٹ نے پیسے ہتھیائے اور رابطہ منقطع کردیا، پھر کیا ہوا؟اوچیرو مائنس 20 ڈگری کی سردی میں تنہا پریکٹس کیا کرتے تھے اور بیرون ملک فٹبال کھیلنے کے خواہش مند تھے۔ ان کا حوصلہ اس وقت ٹوٹا جب انھیں ایک جعل ساز نے امریکی لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کی لیکن پیسے لے کر غائب ہوگیا۔
مزید پڑھ »