سمجھ نہیں آرہی آج کل آپ لوگ اتنےغیرمحفوظ کیوں ہورہے ہیں، شرجیل میمن کی ٹوئٹ پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل
پنجاب کی وزراطلاعات عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مخاطب کرکے ای وی بسوں کے حوالے سے کیے گئےٹوئٹ پر ردعمل میں تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جواب میں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن سے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے آج کل آپ لوگ اتنےغیرمحفوظ کیوں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی گفتگو پر ان کو بلا کر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ ویسے اورنج لائن، تین میٹروز، سپیڈو بسوں اور الیکڑک بائیکس کے بعد الیکٹرک بسیں اگلا قدم ہے۔
عظمیٰ بخاری نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر تبصرہ کیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اصل صورت حال اور کہانی پھر سہی۔ قبل ازیں شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلی ہیں جبکہ مریم نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹر بسوں کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔Jan 30, 2025 02:20 PMپاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کی رات بھر ایک ہی رٹ، میرے شوہر ندال کو بلوا دو !پی ایف یو جے کی کال پر متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیاپی آئی اے کے ریٹائرڈ پائلٹس کے پنشن فنڈز سے کروڑوں روپے غائب...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے شرجیل میمن کی ٹوئٹ پر تنقید کیپنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کی ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے آج کل آپ لوگ اتنے غیرمحفوظ کیوں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی گفتگو پر ان کو بلا کر جھاڑ پلانا اور اب یہ؟ ویسے اورنج لائن، تین میٹروز، سپیڈو بسوں اور الیکڑک بائیکس کے بعد الیکٹرک بسیں اگلا قدم ہے۔
مزید پڑھ »
لڑکیوں کی تعلیم: پاکستان میں ایک اہم چیلنجیہ مضمون لڑکیوں کی تعلیم کو پاکستان میں ایک اہم چیلنج کے طور پر پیش کرتا ہے اور اس کے پیچھے آنے والی سماجی، سیاسی اور انتظامی رکاوٹوں کو بیان کرتا ہے۔
مزید پڑھ »
سردیوں کی بارش کا ماحول پر مثبت اثرسردیوں کی بارش کا ماحول پر مثبت اثر ہوتا ہے، زمین کے پانی کی فراہمی کو بڑھاتا ہے، مٹی کو نمی فراہم کرتا ہے اور ہوا کی آلودگی کو کم کرتا ہے۔
مزید پڑھ »
شرجیل انعام میمن: بھٹو کو پھانسی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کو پھانسی دی گئیسندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھٹو کو پھانسی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کو پھانسی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے ملک کے لیے کام نہیں کیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو کے وژن کو ہم نہیں پہنچ پائے، آئین اور قانون بھٹو کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے بھٹو جیسی ذہین شخصیت کی ضرورت ہے اور آج کے لیڈر اور بھٹو شہید میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ کیسا اسکواڈ منتخب کیا ہے! ہربھجن بھڑک اُٹھےچہل، سنجو سیمسن اور سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا
مزید پڑھ »
ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی بدبودار سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، ترجمان سندھ حکومتکتابیں چھین کر کلاشنکوف تھمانے والوں کا تعلیم پر بھاشن قیامت کی نشانی ہے، سعدیہ جاوید کا فاروق ستار کو جواب
مزید پڑھ »