تاندلیانوالہ میں پولیس تھانے پر حملہ، تین بھائی ہلاک

Incident خبریں

تاندلیانوالہ میں پولیس تھانے پر حملہ، تین بھائی ہلاک
قتلپولیس تھانہہلاک
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

نا معلوم مسلح ملزمان نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر حملہ کر دیا جس میں حوالات میں بند تین بھائی ہلاک ہوگئے۔

ملزمان تھانہ کے پیچھے سے سیڑھی لگا کر تھانے میں داخل ہوئے تمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں۔ صبح تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر نا معلوم مسلح ملزمان نے حملہ کیا جس کے نتجے میں فائرنگ سے حوالات میں بند تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا کزن زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملزمان میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ آصف نامی ملزم زخمی ہوگیا ہے، ملزمان تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں درج مقدمہ نمبری 1209/24 بجرم 302 ت پ میں ملزم تھے اور تھانہ صدر کی حوالات میں بند

تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث 06 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا۔ ملزمان کی دیرینہ دشمنی کی وجہ اورمحفوظ رکھنے کے لیے سٹی کی بجائے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں بند کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ کے پیچھے سے سیڑھی لگا کر تھانے میں داخل ہوئے تمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند ملزمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سکھیرا برادری کے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

قتل پولیس تھانہ ہلاک تاندلیانوالہ دشمنی

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر ملزمان کا حملہ: 3 ملزمان ہلاکتھانہ صدر تاندلیانوالہ پر ملزمان کا حملہ: 3 ملزمان ہلاکتھانہ صدر تاندلیانوالہ پر نا معلوم مسلح ملزمان نے حملہ کر کے 3 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھ »

کراچی، پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل، اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارشکراچی، پولیس مقابلے میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل، اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارشپیر آباد میں تین دسمبر کو ایک پولیس مقابلے میں دو نوجوان ہلاک ہوئے جنہیں ڈکیت قرار دیا گیا تھا
مزید پڑھ »

shangla میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ میں دو پولیس اہلکار شہیدshangla میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ میں دو پولیس اہلکار شہیدchini news ke mutabiq, shanghal ke ganagar police check post par late monday night militanton ne attack kiya. is attack mein do police head constable shaheed ho gaye aur teesra police officials zakhmi ho gaye.
مزید پڑھ »

یمن میں پاکستان کی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملہیمن میں پاکستان کی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملہیمن کے علاقہ میں پاکستان کی سفارتخانہ پر دہشتگرد حملہ ہوا جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »

شینگला میں پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں دو پولیس اہم عملہ شہیدشینگला میں پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں دو پولیس اہم عملہ شہیدشنگلا کے چیکESAR علاقے میں پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں دو پولیس اہم عملہ شہید اور تین زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق چیکesar علاقے میں دہشت گردوں نے ہاتھ میں گریناد کھلانے سے پولیس پوسٹ گنہنگر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایکsub inspector سمیت دو اہلکار شہید ہو گئے جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔ شہید اہلکاروں میں ASI حسن خان اور سائمن نثار خان شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں میں مہارار ارشد خان، سائمن ارشد خان اور ریفعت شامل ہیں۔
مزید پڑھ »

پنجاب پولیس کی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریپنجاب پولیس کی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریپنجاب سندھ بارڈر پر تین پولیس کیمپ قائم، اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 01:54:53