تحریک انصاف کی مزدور ریلی ناصر باغ پہنچ کر ختم، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت

پاکستان خبریں خبریں

تحریک انصاف کی مزدور ریلی ناصر باغ پہنچ کر ختم، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

تحریک انصاف کی مزدور ریلی ناصر باغ پہنچ کر ختم، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت PTI PDM PPP PMLN Punjab Pakistan lahore Karachi

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ اپنی منزل ناصر باغ پہنچا، کارکنان اپنے قائد کی ہدایت پر پیدل مارچ کرتے ہوئے ریلی میں شامل ہوئے، مرد و خواتین اور بوڑھے بھی ریلی کا حصہ بنے، ریلی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ناصر باغ پہنچی۔

تحریک انصاف کی ریلی کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوا جو فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی ایم اے او کالج پہنچی اور لوئر مال روڈ سے ناصر باغ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کا اچھرہ، مزنگ سمیت دیگر راستوں پر بھر پور استقبال کیا گیا۔ ریلی کے اختتام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گاڑی کے اندر ہی کارکنوں سے خطاب کیا، سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو گاڑی سے نکلنے سے روک دیا گیا، سابق وزیراعظم کے ساتھ ریلی میں مسرت جمشید چیمہ، اعظم سواتی، فیصل جاوید اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ریلی شروع ہونے سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیمر والی گاڑی خراب ہو گئی، تکنیکی وجوہات کی بنا پر گاڑی خراب ہوئی، کلمہ چوک میں گاڑی کی تکنیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خرابی دور نہ ہونے کی صورت میں اسے واپس بھیج دیا گیا۔ واضح رہے پنجاب حکومت کی جیمر گاڑی پہلے بھی متعدد بار خراب ہوچکی ہے، عمران خان کی اسلام آباد پیشی کیلئے جاتے ہوئے موٹروے پر بھی خراب ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی داتا دربار ریلی میں بھی یہی گاڑی انجن گرم ہونے پر بند ہوگئی تھی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی اجازت مل گئیتحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی اجازت مل گئیلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو یوم مزدور کے موقع پر لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی اجازت مل گئی۔
مزید پڑھ »

ریلیاںلانگ مارچپی ٹی آئی نے حکومت کو خبر دار کردیاریلیاںلانگ مارچپی ٹی آئی نے حکومت کو خبر دار کردیاتحریک انصاف نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں اپنی حکمت عملی مرتب کر لی،تحریک انصاف نے مذاکرات کی ناکامی پر بڑی تحریک اور لانگ مارچ کاعندیہ دیدیا۔
مزید پڑھ »

آج لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک پیدل ریلی کی قیادت کروں گا، عمران خان کا اعلانآج لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک پیدل ریلی کی قیادت کروں گا، عمران خان کا اعلانلاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک پیدل ریلی کی قیادت کروں گا۔
مزید پڑھ »

لاہور، PTI کو لیبر ڈے پر ریلی کی اجازت مل گئیلاہور، PTI کو لیبر ڈے پر ریلی کی اجازت مل گئیضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لیبر ڈے پر آج لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی اجازت دے دی۔ DailyJang
مزید پڑھ »

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں آج پاور شو، ریلی نکالے گیپاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں آج پاور شو، ریلی نکالے گیلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا آج لاہور میں پاور شو ہوگا، لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی نکالی جائے گی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-13 03:35:29