اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ڈی چوک پر آج احتجاج کے پیش نظر، وفاقی دارالحکومت کے بیشتر داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
تحریک انصاف کے آج ڈی چوک پر احتجاج ی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے بیشتر داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے ایم ون پر اسلام آباد سے انٹری اور ایگزٹ کو بھی بند کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطل رہے گی جبکہ جڑواں شہروں میں آج نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ اسلام آباد میں ریڈ زون کے داخلی راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد، سیکٹر آئی ایٹ، آئی جے پی ڈبل روڈ، مارگلہ روڈ بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی۔ مری روڈ سمیت
اسلام آباد ایکسپریس وے سنگجانی، سیکٹر جی الیون چوک، گولڑہ موڑ، 26 نمبر چونگی بند جبکہ ٹیکسلا کے مقام پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، 4 ہزار اہلکار و افسران تعینات کیے جائیں گے جبکہ راولپنڈی میں آج میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔پی ٹی آئی نے ڈی چوک کا احتجاج مؤخر کرنے کی مشروط پیشکش کردیمیٹرو بس انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی صدر سے آئی جے پی روڈ تک بس سروس معطل رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس بحال رہے گی۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد نے ایک بیان میں کہا کہ آج اسلام آباد میں سیاسی جماعت کی طرف سے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی سٹی میں تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔جنرل سیکرٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن وحید خان نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ روز بھی اسکول کے طلبا و طالبات کنٹینرز کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہے
تحریک انصاف احتجاج اسلام آباد راولپنڈی کنٹینرز سڑکें बंद میٹرو بس اسکول
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قومی اسمبلی نے PTI کو 80 ممبر کے ساتھ سنی اتحاد کونسل میں شامل کردیاقومی اسمبلی کی سیکرٹریٹ نے انتخابی ترمیم ایکٹ کے بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف (PTI) کو ختم کر دیا اور تمام 80 ممبر کو سنی اتحاد کونسل (SIC) میں داخل کردیا۔
مزید پڑھ »
پارلیمان کا تقدس پامال کیا گیا، ملک میں آئین کی بالادستی ختم ہو چکی: سلمان اکرم راجااسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کو خیبرپختونخوا ہاؤس جانے سے روک دیا
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں PTI کی احتجاجی کاروائی کے پیش نظر اسکول بند رہیں گےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی د چوک میں عدالدی آزادی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کی مانگ پر ہونے والی احتجاجی کاروائی کے پیش نظر اسلام آباد میں نجی اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا احتجاج: پولیس سے دن بھر آنکھ مچولی چلتی رہی، قیادت اور کارکن لیاقت باغ نہ پہنچ سکےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لیاقت باغ میں احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس اور کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا تاہم قیادت اور کارکن لیاقت باغ نہ پہنچ سکے۔ تحریک انصاف کی جانب آج لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے راولپنڈی شہر کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز لگا کرانہیں بند کردیا تھا۔
مزید پڑھ »
جب تک جسٹس منصور بینچ تشکیل کرنیوالی کمیٹی کا حصہ نہیں، بینچ قبول نہیں: بیرسٹر علی ظفرپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظر ثانی بینچ کو غیر آئینی قرار دے دیا
مزید پڑھ »
بریٹش وزیراعظم کی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والی معلومات ظاہر نہ کرنے پر تحقیقات کا آغازبرطانوی وزیر اعظم کیری اسٹارمر کی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑوں، عینک اور رہائشی سہولیات کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »