ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں نے دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی، جس سے انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر او آئی سی اور بین الاقوامی اتفاق رائے کی بھی غلط تشریح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بریفنگ میں دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جن میں غربت، ناانصافی، حل طلب تنازعات اور غیر ملکی قبضہ شامل ہیں۔
پاکستان اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ' دہشت گردی کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات' پر بریفنگ کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں نے دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں نے اس موضوع پر پاکستان کے مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اس سے انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر او آئی
سی اور بین الاقوامی اتفاق رائے کی بھی غلط تشریح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 فروری کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں 'دہشت گردی کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات' پر بریفنگ ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بریفنگ میں پاکستانی مستقل نمائندے نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی بنیادی وجوہات حل کرنی چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان وجوہات میں غربت، ناانصافی اور دیرینہ حل طلب تنازعات، غیر ملکی قبضہ شامل ہیں، نوآبادیاتی اور غیر ملکی تسلط کے تحت لوگوں کے حق خودارادیت سے انکار بھی ان وجوہات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے مقبوضہ علاقوں میں یہ حالات موجود ہیں۔ پاکستانی مستقل نمائندے نے بنیادی وجوہات حل کیے بغیر ایسی پالیسیوں کے نتائج تک محدود رہنے پر کامیابی کی بہت کم امید کی توقع کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور او آئی سی نے طویل عرصے سے انسداد دہشت گردی کے لیے ایک جامع نکتہ نظر کی ضرورت پر زور دیا ہے، ایسا نکتہ نظر جو دہشت گردی کی بنیادی وجوہات حل کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذکورہ وجوہات میں تنازعات کا حل، غیر ملکی قبضے کا خاتمہ، جبر کی مخالفت اور پائیدار اقتصادی ترقی اور ترقی کو فروغ دیتے ہوئے غربت کے خاتمے کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مؤقف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد 60/288 کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد 60/288 'عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی' پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے ساتھ ساتھ پاکستان نے مسلسل اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ دہشت گردی کی کسی بھی تعریف کو دہشت گردی کی کارروائیوں اور خود ارادیت اور قومی آزادی کے لیے غیر ملکی یا استعماری قبضے کے تحت لوگوں کی جائز جدوجہد کے درمیان واضح طور پر فرق کرنا چاہیے
دفتر خارجہ ترجمان اقوام متحدہ دہشت گردی غیر ملکی قبضہ انسداد دہشت گردی بین الاقوامی اتفاق رائے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑےگا، آرمی چیفغیر ملکی آقاؤں کے لیے دہشت گردی کے آلہ کار بنےعناصر دھوکا دہی اور منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
مزید پڑھ »
پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہےدفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے، اس کے علاوہ بھارت کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں دیے بیان کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واہان افغانستان کا حصہ ہے، پاکستان کے کوئی ایسے توسیع پسندانہ عزائم نہیں، پاکستان افغان سر زمین کا احترام کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واہان پر قبضہ کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس حقائق کے منافی ہیں، ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین استعمال کی اور پاکستان میں دہشت گردی کی۔ ترجمان نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ سفارتی سطح پر رابطہ ہے، پاکستان اور سیکیورٹی ادارے بارڈر ایریا کو محفوظ بناتے ہیں، بنگلہ دیش کا ملٹری وفد پاکستان کے دورے پر ہے یہ ریگولر وزٹ ہے جو دو ریاستوں کے درمیان ہوتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان عزہ میں سیز فائر کا خیر مقدم کرتا ہے، اسرائیل کے عزائم نے پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کیا۔
مزید پڑھ »
محسن نقوی نے امریکہ میں دہشت گردی کے خلاف حکمتِ عملی ترتیب دینا قرار دیاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکہ کے دورہ کے مقصد کا اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ایک موثر حکمتِ عملی ترتیب دینے کے لیے امریکہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی اور مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ »
افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشت گردوں نے پاکستان کیخلاف استعمال کیا، دفتر خارجہیہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں بشمول ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیے گئے ہیں. ترجمان
مزید پڑھ »
غزہ میں جنگ بندی سے قبل اسرائیلی فورسز کے حملوں میں تیزیاسرائیلی افواج نے رفح سے مصر، غزہ سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی کوریڈور کی طرف انخلا شروع کر دیا، غیر ملکی میڈیا
مزید پڑھ »
پاکستان نے بھارت کے آرمی چیف کے بیان کو مسترد کیا، واخان پر قبضہ کی رپورٹس حقائق کے منافیترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے، اس کے علاوہ بھارت کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارے میں دیے بیان کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واخان پر قبضہ کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس حقائق کے منافی ہیں، ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین استعمال کی اور پاکستان میں دہشت گردی کی۔
مزید پڑھ »