توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا arynewsurdu
اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کے خلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی ، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو یقین ہے کہ اِس بنچ سے شفاف اور غیرجانبدار انصاف نہیں ملے گا۔
درخواست میں چیف جسٹس سے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے سیشن عدالت کوجوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی بھی درخواست دے دی ، چیف کمشنر کو سیشن عدالت ایک دن کیلئے منتقل کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کچہری تاحال نئے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل نہیں ہو سکی، ایف 8کچہری میں سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت منتقل کی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’آپ میرا کوئی کیس نہ سنیں‘ عمران خان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد - BBC Urduچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توشہ خانہ ٹرائل کیس کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کی ہے۔
مزید پڑھ »
’آپ سے مجھے انصاف کی توقع نہیں،‘ عمران خان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد - BBC Urduچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توشہ خانہ ٹرائل کیس کے خلاف درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کی ہے۔
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے گرین سگنل دے دیالاہور : لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روکنے کاحکم امتناع واپس لےلیا اور کیس جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دیا۔
مزید پڑھ »
پرویز خٹک پارٹی چیئرمین کو 9 مئی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے جو سراسر جھوٹ ہے: پی ٹی آئیپرویزخٹک قوم کوگمراہ کرنا چاہتے ہیں، وہ بطور صوبائی صدرپی ٹی آئی تمام فیصلوں میں شریک تھے، وہ فیصلہ کریں انہوں نے پارٹی میں رہنا ہے کہ نہیں: ترجمان پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کراچی کی نگراں کمیٹی کا اعلانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
مزید پڑھ »